?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر،جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت گندم کی طلب و رسد، خریداری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
اس دوران وزیراعظم نے سوال کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کروائی گئیں؟
گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم نے پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر،جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے،پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ
جون
یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے
اپریل
عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی
اپریل
بِٹ کوائن ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزم گوجرانوالا سے ہوئے گرفتار
?️ 19 فروری 2021گوجرانوالا {سچ خبریں} ملکی تاریخ میں جاری ماہ فروری میں پنجاب کی
فروری
وہ ملزم جنہوں نے موسم کا دعویٰ کیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:امارات کے موسمیاتی اجلاس میں یورپی اور امریکی ممالک نے بین
دسمبر
یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور
اپریل
صحافی اطہر متین کے قتل پر وزیر اعظم کا شدید ردعمل
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین
فروری
نواز شریف انتخابات سے قبل ’اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا‘ ہونے کی چھاپ مٹانے کے خواہاں
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف بظاہر اپنے
نومبر