?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس حوالے سے وزیر اعظم وزراء کی کارکردگی پر کابینہ میں تبدلیاں لائیں گے انہیں احساس ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی
اگست
لاوروف: ہم اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ چند سالوں کے دوران عرب ممالک نے شام پر پابندیاں
مئی
واشنگٹن اور تل ابیب کا 500 پاؤنڈ بم بھیجنے پر اتفاق
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: رفح میں صیہونی حکومت کی زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد
جون
’دوبارہ نہیں کرنا بیٹا: یہ فلم نہیں چل رہی‘ فہد مصطفیٰ کا بھارت کو پیغام
?️ 12 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک
مئی
مغربی کنارے میں نئی صہیونی سازش بے نقاب
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل کشی
جنوری
ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب
مئی
برطانوی جیلوں کی ابتر حالت
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری
اکتوبر