?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری اور صنعتوں کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ویلنگ چارجز میں صنعتوں کے لیے 9 روپے کمی اور ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے بجلی 10 روپے سستی کی جائے، مگر بعض مجبوریوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے برآمدکنندگان اور نمایاں کاروباری شخصیات کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدکنندگان اور کاروباری طبقہ ملکی معیشت کا سر کا تاج ہیں اور آئندہ معاشی پالیسیاں تاجر برادری سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان نے مشکل حالات میں محنت کر کے 2025 میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا اور اربوں ڈالر ملک میں لائے۔
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں اور کچھ لوگوں نے ملک کو تکنیکی طور پر ڈیفالٹ قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں پیرس سمٹ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر بات چیت ہوئی، تاہم چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔
ان کے مطابق اب معیشت مستحکم ہو چکی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد تک آ چکا ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ صورتحال ابھی مزید بہتری کی متقاضی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذخائر پہلے سے دگنے ہو چکے ہیں اور حکومت اخراجات کم کرنے، نجکاری اور شفافیت کے اقدامات کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
اگر روس اور یوکرین نے امریکی امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو کیا ہوگا؟ امریکہ کی زبانی
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب
اپریل
غزہ کی حیرت انگیز زمین
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سپاہیوں کا ایک مشہور قول ہے کہ غزہ
اکتوبر
ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا، ہمایوں سعید
?️ 12 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو
دسمبر
صنعا نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت میں اضافے سے خبردار کیا ہے
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی عوام اور کاز کی حمایت میں ملک کے مستقل
دسمبر
ایران کا جوہری پروگرام پر نظر رکھنے والے ادارے کو دوٹوک جواب، کسی بھی قسم کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا
?️ 30 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے جوہری معاہدے پر امریکہ کی جانب سے
جون
سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل
اگست
پینٹاگون نے شام سے روسی افواج کے کچھ حصے کی یوکرین منتقلی کا دعویٰ کیا
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے
مئی
آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان
اکتوبر