وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

?️

اٹک(سچ خبریں) عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان  نے اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ نامی  200 بستروں پر مشتمل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ جدید سہولتوں سے لیس اسپتال کی تعمیر میں چھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج مختصر دورے پر ضلع اٹک پہنچے، جہاں انہوں نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا،  اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزیر یاور عباس بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا  کہ جدید سہولتوں سے لیس اسپتال کی تعمیر میں چھ ارب روپے لاگت آئے گی۔حکومت پنجاب  دو سو بستروں کا یہ  اسپتال دو سال کی مدت میں مکمل کرے گی،منصوبے کی لاگت کی نصف رقم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو فراہم کی ہے۔

خیال رہے کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال اٹک سمیت پنجاب بھر میں 5بڑے اسپتال بن رہےہیں ، اٹک کے اسپتال میں320 ملازمین کیلئے رہائشی مکان اورہاسٹل بھی ہوگا۔ وزیر اعظم دورے کے دوران اٹک کے منتخب نمائندوں اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے ملاقات سمیت ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی 

?️ 20 ستمبر 2025لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی برطانیہ کے شاہی

بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں برسرا قتدار نہیں آنے دی جائے گی، عمر عبداللہ کا اعلان

?️ 28 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صیہونی حکومت کی کابینہ سے متعلق ویب سائٹس میں خلل

?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی کابینہ

غزہ میں بھاری جانی نقصان کے بعد نیتن یاہو پر تنقید میں شدت

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے غزہ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان

صیوہنیوں کی سعودی عرب کو دفاعی نظام فروخت کرنے کی کوشش

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے جوبائیڈن کے خطے

کیا لبنان کی جنگ عرب لیگ کو خواب غفلت سے جگائے گی؟

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ اسلامی ممالک میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کے لیے

مقبوضہ جموں کشمیر: دوران حراست لاپتہ ہزاروں کشمیریوں کے اہلخانہ انصاف کے منتظر

?️ 30 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے