اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینےکافیصلہ کرلیا، شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروائے جانے کا امکان ہے، شوکت ترین کی آئینی مدت آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے، انہیں سینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفی دے گا؟ اس کا فیصلہ2دن میں کیا جانا متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی آئینی مدت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکت ترین کوسینیٹربنانےکافیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا ،شوکت ترین کوسینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفی دے گا؟ اس کا فیصلہ2دن میں کیا جائے گا۔اس موقع پر صحافی نے وزیرخزانہ شوکت ترین سے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں، جس کے جواب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ خوشخبری جلدآرہی ہے۔
خیال رہے شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کے مطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے ، شوکت ترین کی آئینی مدت آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔