وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا  اہم اجلاس طلب کر لیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی  آتے ہی  وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے  وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھانے کیلئے تجاویز سمیت پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج دوپہر ایک بجے طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کیلئے جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ہے، جرگہ حکومتی اتحادیوں کو قائل کرے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کرنی، امپائر ہوتا ہی نیوٹرل ہے، حکمران اب اپنے آقاؤں پربھی بوجھ بن گئے ہیں، وزرا کو تمغے دینا اشارہ ہے کھیل ختم ہوگیا۔

 

 

مشہور خبریں۔

سائنو ویک کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان

پورٹ لینڈرز ٹرمپ کی فوجی مہم کا مذاق اڑاتے ہیں

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی ریاست اوریگون کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر

صرف ایک چوتھائی برطانوی کی نظر میں ٹرِس جانسن سے بہتر

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:     کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ کے

سعودی ولی عہد انتہائی عقلمند ہیں:ٹرمپ   

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن

یمن کے نعرۂ مزاحمت نے استکبار کی بساط پلٹ دی

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی قلمکار اُم ہاشم الجنید نے کہا ہے کہ شہید

صیہونیت کی عالمی مذمت

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج بروز اتوار غزہ کے باشندوں پر صیہونی حکومت کے حملوں

غزہ میں نسل کشی اور انسانی المیے کے ہولناک واقعات

?️ 25 مئی 2025غزہ کی سرکاری اطلاعاتی دفتر نے صیہونی ریاست کے مظلوم غزہ کے

برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں 

?️ 31 جولائی 2025برطانوی ادارے بھی غزہ میں قحطی کے ذمہ دار ہیں لندن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے