وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا  اہم اجلاس طلب کر لیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے  ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے،اس سے قبل وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی خبریں موصول ہوئیں تھیں،تاہم  کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔وزیراعظم کی جانب سے کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا اور بعض وزراکودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔

کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے، شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔رواں ماہ حکومتی ذرائع سے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے امکان کے حوالے سے خبر موصول ہوئی تھی ، جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی اشارہ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بارپھرر دوبدل کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شبلی فراز اور فیصل واؤڈا نے بھی سینیٹربننےکے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔

 

مشہور خبریں۔

فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق

?️ 23 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے  ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم

غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے

سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی مسترد

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل

2023 میں بائیڈن انتظامیہ کی مالیاتی پالیسیاں ناکام، وجہ ؟

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعہ کو مالی سال 2023 کے لیے حکومتی

قندہار میں 36 طالبان دہشتگرد ہلاک

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

صیہونی تجزیہ کار: حماس نے اس جنگ میں بے مثال بین الاقوامی پہچان حاصل کی

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے اعتراف کیا کہ یہ کہا

عراق کے تین صوبوں میں دہشت گرد عناصر کا پیچھا کرنے کے لیے سیکورٹی آپریشنز کا آغاز

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  عراقی سیکورٹی انفارمیشن سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے