?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے، دورے میں ان کا خطاب قبائلی عمائدین سے ہو گا ،دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔گذشتہ روز آرمی چیف بھی کوئٹہ کا دورہ کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے ، دورے میں اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کریں گے تاہم دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔
گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا تھا ، جہاں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کااستقبال کیا، آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سےخطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرآزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیچیدہ چیلنجز سےنمٹنےکےلیےسنجیدہ عزم درکارہے کوروناسےنمٹنےکیلئےپاک فوج و دیگر ریاستی اداروں کیساتھ کوشاں ہے، پاکستان کودر پیش چیلنجزسےنمٹنےکےلیےہرکوشش کریں گے کیونکہ جامع مربوط قومی کوششوں سےپاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فلسطین کی اجتماعی حمایت کا موقع
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس
مئی
اسرائیلی حکومت کی تجویز مضحکہ خیز ہے: حماس
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے لبنانی المیادین نیٹ ورک کو
ستمبر
اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت صحت غزہ
?️ 17 اگست 2025اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت
اگست
امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان
اپریل
امریکہ کینسر کے مریض کی طرح مر رہا ہے: ٹرمپ
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: 6 جنوری کی کمیٹی کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹرمپ نے
دسمبر
صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی
مارچ
حسین عبداللہ سلامہ شام کی عبوری حکومت میں انٹیلیجنس سربراہ مقرر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمو جولانی نے
مئی
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ کے قائم مقام نے
جون