وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم 2025 کا آغاز کردیا، 4 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، پوری قوم اور بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس رمضان المبارک میں 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً 4 کروڑ 17لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ ہے جس میں پوری قوم اور بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ درخت ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں بہت مدد دیتے ہیں، شجرکاری سے بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چند سالوں کے دوران ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ دنیامیں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، 2022 کاشدید ترین سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہی آیا اور اس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

شبہاز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، حالانکہ گرین ہاؤس گیسزکے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، ہمیں رمضان المبارک کی برکات سمیٹنی چاہئیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنی چاہیے،انشا اللہ پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

مزید برآں، موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کے دوران پنجاب میں ایک کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار، سندھ میں ایک کروڑ ، خیبر پختونخوا میں 26لاکھ 33 ہزار ، بلوچستان میں 20 لاکھ 62 ہزار ، آزاد کشمیر ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزا ر اور گلگت بلتستان میں 40 لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ طالبان سے امریکی فوجی سازوسامان واپس لنے کے خواہاں

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو چند گھنٹوں میں

ٹی ایل پی کے 800 سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا

?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل

ہمارا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے: وینس

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے نیوز میکس

ایران کے ساتھ معاہدہ ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی کی شکست کا اعتراف ہے: امریکی میگزین

?️ 15 جون 2026سچ خبریں:امریکی میگزین اٹلانٹک کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ

علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

?️ 16 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی

نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں

?️ 21 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی

انصاراللہ کے حملے کے بعد سعودی ریفائنری کی پیداوار میں کمی

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج اطلاع دی ہے

پیپلز پارٹی کی بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد میں دراڑیں اس وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے