?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل پیر کے روز ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ادھرمتحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا.
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پہنچے گا یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاءضرویہ شامل ہیں.
ترکی کی جانب سے آنے والے امدادی سامان میں بھی خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا ترکی سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے.
ادھربرطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا. گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دنیا بھر سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے وزیراعظم ترکی اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے بھی ٹیلی فون پر بات کرکے ان سے سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا.
دوسری جانب آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے. صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی دریں اثنا نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہو گئی ہے.
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ ترکی سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں .


مشہور خبریں۔
ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ
اکتوبر
وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف ‘پائیدار نظام’ پر زور، سیلاب سے مزید 18 افراد جاں بحق
?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بدھ کے روز سیلاب سے مزید
ستمبر
سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: نیٹو کے عدم پھیلاؤ پر روسی احتجاج اور مغربی فوجی
مئی
یمنی مزاحمت کیوں نہیں رک سکی؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ پر آخری حملے میں اسرائیلی اور امریکی حکومت کا ہدف
دسمبر
جرمنی نے اپنے دو جوہری پاور پلانٹس کے آپریشن میں توسیع کی
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن حکومت نے بجلی کی فراہمی کے شعبے میں
ستمبر
لبنان کا صہیونی ریاست کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت کرنے کا اعلان
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ صہیونی عناصر کی جانب سے ایک لبنانی
نومبر
دمشق کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد؛ مغربی الجھن اور غصہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب دنیا
اپریل
اسرائیل کے شام کو تقسیم کرنے کے خطرناک منصوبے کا انکشاف
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ