?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی صارفین کو وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت جون میں بھی کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے ریلیف پیکج کے تحت جون میں بھی بجلی صارفین کو اعلان کردہ کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا خدشہ ہے اور جون کے مہینے میں بجلی صارفین کے لیے مجموعی ریلیف کم ہوکر 4 روپے 79 پیسے فی یونٹ رہنے کا امکان ہے، اس وقت وزیراعظم پیکج کے تحت بجلی صارفین کو 6 روپے 35 پیسے کا ریلیف مل رہا ہے، گزشتہ ماہ اپریل میں بجلی صارفین کو 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے مقابلے میں آئندہ ماہ وزیراعظم سستی بجلی سہولت پیکج کے تحت بجلی صارفین کو دیے جانے والے ریلیف میں کمی کا خدشہ ہے تاہم ریلیف میں کمی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست کے تحت اضافے اور اس کا اطلاق جون میں کرنے سے مشروط ہوگا۔
رپورٹ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے 29 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف اس مہینے ختم ہو جائے گا، اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں سی پی پی اے نے ایک روپے27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے، نیپرا نے گزشتہ روزب جلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، رواں مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق جون میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایک روپے 90 پیسے اور رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جارہا ہے، پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف بھی جون میں برقرار رہ سکتا ہے جب کہ ری ٹینڈ ایف سی اے کی مد میں 90 پیسے فی یونٹ کمی بھی جون میں برقراررہے گی۔
مشہور خبریں۔
زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11
جون
وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی
نومبر
پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، دفتر خارجہ
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں
نومبر
پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ شیری رحمان
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے
مئی
سعودی عرب کی اپنے شہریوں سے لبنان کا سفر نہ کرنے کی اپیل
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی
اکتوبر
ایران کے راکٹ شہر کے بارے میں عطوان کا تجزیہ
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے
اپریل
وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا لیکن کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے. بیرسٹر سیف
?️ 30 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ
مئی
یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ 2 میں، یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر
اکتوبر