🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیگر وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ، ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیانات پر اپنے ہی ساتھی وزراء کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے، عوام کوس رہے ہیں مزید ظلم نہ کریں ، اس کے علاوہ بعض وزرا کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کی بجائے دوسرے شعبوں سے ایڈجسٹمنٹ کی تجویز دی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دوسرے شعبوں کی حالت بھی ابتر ہے ، اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف پیسے نہیں دے گا ، آئی ایم ایف نے واضح کہا ہے سبسڈی ختم نہ کی تو قسط جاری نہیں ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں خود بھی قیمتوں کے بڑھانے کے حق میں نہیں مگر مجبوری ہے ، مجھے پتہ ہے بڑھتی قیمتوں سے میرے دل پر کیا گزر رہی ہے۔
علاوہ ازیں پوسٹ بجٹ سیمنار سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ وزیر اعظم کو کہا ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیر اعظم سخت ناخوش ہیں ، میری طرف سے سمری جاتی ہے اور وزراء مجھے کوستے ہیں لیکن اگر ہم نے سخت فیصلے نہ کیے تو تباہی ہوگی ۔ مفتاح اسماعیل نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کے محکمے میں بھی خسارے کا سامنا ہے، گیس کا سرکلر ڈیٹ 1500 ارب روپے کا ہوگیا ہے ، گیس میں ابھی تھوڑی سی گنجائش ہے ، 70 فیصد گھریلو صارفین کو 500 کے قریب بل آتا ہے ، 4 ہزار کی گیس لے کر 500 روپے کی نہیں دے سکتے ، اسی طرح بجلی کے شعبے میں نقصانات کی کئی وجوہات ہیں ، اگر بجلی کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا ، کوئلے کی انٹرنیشنل قیمت 20 سال سے 50 ڈالر سے زائد نہیں تھی ، اب کوئلے کی انٹر نیشنل قیمت 300 ڈالر سے زائد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیر اعظم بنتا ہے اسے دوستوں کے پاس جانا پڑتا ہے، کب تک ہم دوستوں کے پیسوں پر چلیں گے ، پیٹرول پر 19 روپے اور ڈیزل پر 53 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ، سری لنکا میں بہت سبسڈیز دی گئیں اور وہ دیوالیہ ہوگیا ، آج وہ مہنگا پٹرول اور ڈیزل خرید رہے ہیں اور دوائی وہاں نہیں مل رہی ، ہم نے اگر جولائی تک پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا ۔
مشہور خبریں۔
روس کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں جلد پہلا آرڈر دیں گے،مصدق ملک
🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) روس کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے تمام معاملات طے پا
اپریل
قبائلی اضلاع کے انضمام کے وقت عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے گئے
🗓️ 2 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ قبائلی
مارچ
کیا نیٹو کی رکنیت یوکرین کو بچا سکتی ہے؟
🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو
جولائی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر صہیونی حلقوں کا ردعمل
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ یولی
مارچ
جلیج فارس تعاون کونسل کی ایران کے قریب آنے کی کوشش
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اعلان
جولائی
پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے
مارچ
امریکی انٹیلی جنس ایجنٹ قابو سے باہر
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے نائب صدر جے ڈی
جنوری
اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:سی این این نے امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور پرواز عملے
نومبر