وزارت خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رپورٹ پر وضاحت جاری کی ہے

شوکت ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق عالمی بینک کی رپورٹ پر وضاحت جاری کی ہے جس میں عالمی بینک کے پاکستان کی ترقی سے متعلق معاشی تخمینے کو غلط قرار دیا گیا ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تحت مالی سال2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3.94 فیصد رہی، جبکہ عالمی بینک کا موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو3.4 فیصد رہنے کا تخمینہ درست نہیں، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 5 فیصد شرح رہے گی، گنے، چاول، مکئی، کپاس کی فصل میں بہتری کا تخمینہ ہے،گندم کی پیداوار 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن رہی جبکہ مکئی کی پیداوار 89 لاکھ ٹن رہی۔

جولائی میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 2.3 فیصد بہتری آئی۔وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ زرعی شعبے میں شرح نمو 2.8 فیصد، صنعتی شرح نمو 3.6 فیصد، خدمات میں شرح نمو 4.4 فیصد ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر جاری رپورٹ میں کہ پاکستان کو رواں مالی سال مالیاتی مسائل کا سامنا رہے گا ، پاکستان کو بیرونی دبا ئواور مالی چیلنج کم کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سالی معاشی نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان کی معاشی نمو مالی سال 2023ء میں4 فیصد تک پہنچ جائے گی ۔ارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے پرتوجہ دے ، شعبہ توانائی کامالی استحکام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی بڑھنے کی بھی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ مالی سال 23 میں جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک متوقع ہے۔ رواں مالی سال برآمدات میں بھی زبردست اضافہ ہوگا اور پاکستان کا مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ درمیانی مدت میں قرض لینے کا سلسلہ بلند رہے گا اور آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک پر چلتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو دوسرا ترمیمی بل 2022 منظور

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل

امریکی کانگریس کے 24 نمائندے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ، وجہ؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے امریکی ایوان نمائندگان کے 24 رکنی وفد کے

وینزویلا کے وزیر داخلہ کا اپوزیشن سے خطاب

?️ 8 جنوری 2026 سچ خبریں: وزیر داخلہ دیوسدادو کیبیلو نے طنزیہ لہجے میں ملکی

بھارت کا بی بی سی کی برانچ پر ٹیکس چوری کا الزام

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کی وزارت خزانہ نے اس ملک میں بی بی سی

امریکہ افغانستان میں کیوں اور کیسے واپس آنا چاہتا ہے؟

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان سے آخری امریکی قابض فوج کے انخلاء کے بعد جو

ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:  شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان

غزہ کے جانور بھی صیہونی جارحین سے محفوظ نہیں

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں زرعی زمینوں، پانی کے کنوؤں اور

امریکہ کچھ نہیں ہے، اس سے مت ڈرو: شہید نصراللہ 

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند سید جواد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے