وزارت خارجہ نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے کی مذمت کردی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر کے رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے کے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کردی ان کا کہنا تھا کہ ‘جب سید علی گیلانی کا خاندان آخری رسومات کی تیاری کر رہا تھا، قابض فوج کی بھاری نفری نے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، خاندان کے افراد کو ہراساں کیا اور علی گیلانی کی لاش چھین لی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘جب خاندان کے افراد نے چھاپہ مارنے والی فورسز کو بتایا کہ سید علی گیلانی کی وصیت کے مطابق انہیں سرینگر میں شہدا کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا تو انہیں مبینہ طور پر بتایا گیا تھا کہ بھارت انہیں ان کی پسند کی جگہ پر تدفین نہیں کرنے دے گا’۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت سید علی گیلانی سے بہت خوفزدہ ہے اور اس نے ان کے انتقال کے بعد بھی اس غیر انسانی اقدام کا سہارا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ قابض افواج کے وحشیانہ سلوک کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کو جاری رکھنے کے لیے تمام سول اور انسانی اقدار کو پامال کرے گا’ انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز بھی ‘بند’ کر دی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ‘بین الاقوامی برادری کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی اس بے مثال اور سنگین صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے’۔

مشہور خبریں۔

گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) گوگل کے جیمینائی ایپ کے تحت تیار کردہ

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

?️ 15 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ

گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے

امریکی فوج کو کوئی اڈہ نہیں دیا اور نہ ہی دینے کا ارادہ ہے

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے امریکی افواج کو ملک میں فوجی اڈہ

اسٹیٹ بینک کا 3 ارب ڈالر کے قرضوں سے مستفید ہونے والوں کے نام بتانے سے انکار

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک عوامی طور پر ان 620 مستفید

ہیرس کے لیے پیوٹن کی حمایت پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کہ وہ 2024

ترکی اور سعودی عرب کی اہم ترین برآمدات اور درآمدات

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جون

پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، رانا ثناللہ

?️ 7 جون 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے