?️
کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا ہے کہ نیپرا نے جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست پر کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 7.7 روپے کی کمی کی، 20برس سے کراچی کے عوام کو بجلی کے جھٹکے دینے والے کے الیکٹرک کو 7 روپے 7 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد جھٹکا لگا ہے۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ نیپرا نے جماعت اسلامی کی نظرِثانی اپیل پر کےالیکٹرک کا ریٹ 39.97 روپے سے کم کردیا، کے الیکٹرک کو 7 روپے 7 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد جھٹکا لگا ہے، 20برس سے کراچی کے عوام کو بجلی کے جھٹکے دینے والا ادارہ آج خود جھٹکے کھا رہا ہے۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک اب لوڈشیڈنگ اور بلیک آؤٹ کی دھمکیاں دے رہا ہے، کے الیکٹرک کو 900 ارب روپے سے زائد سبسڈی دینا عوام کے ساتھ ظلم ہے، عوام کو سستی بجلی کے وعدے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی، کراچی کے کئی علاقوں میں 14 سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر فورم پر کے الیکٹرک کے خلاف آواز بلند کی، عدالت میں بھی جماعت اسلامی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی سب نے کے الیکٹرک کو نوازا، جماعت اسلامی کے دباؤ پر ڈالر میں ادائیگی کے منصوبے کو روکا گیا۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ صفورہ ٹاؤن اور یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا، ریڈ لائن منصوبے کی تاخیر سے نوجوانوں کی جانیں جا رہی ہیں، حکومت شہر کی سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کی تباہی پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہانگیر روڈ اور دیگر شاہراہوں پر پانی اور گڑھوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، سندھ حکومت عالمی معیار کے جرمانے لگا رہی ہے، کراچی کی سڑکیں تباہ حال ہیں، پنجاب میں موٹر سائیکل جرمانہ 200 روپے، کراچی میں 5000 روپے کیوں؟
انہوں نے کہا کہ کراچی میں رواں سال 700 سے زائد ٹریفک حادثات میں ہزاروں شہری زخمی ہوئے، حکومت سڑکیں درست کرے، پھر ای چالان سسٹم نافذ کرے، کراچی کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کی ترجیح ہے، جماعت اسلامی 21 ،22، 23 نومبر کو مینارِ پاکستان پر تاریخی اجتماع عام کرے گی۔


مشہور خبریں۔
اکتوبر 1973 کی جنگ سے لے کر طوفان الاقصی تک صیہونیوں کی شکست کیسے ممکن ہوئی؟
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: اکتوبر 1973 کی جنگ کے پچاس سال بعد فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
ہم نے اپنے بچے کو سمجھا دیا ہے اب وہ اِدھر اُدھر نہیں مارے گا:امریکہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے یونیفل کے ہیڈکوارٹر
اکتوبر
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین پارٹنر شپ معاہدہ
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اکتوبر
ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے جان بولٹن کے گھر پر چھاپہ مارا
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے
اگست
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں سے متلعق بڑی خبر سامنے
دسمبر
کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اپریل
امریکہ کی موجودگی میں اردن اور متحدہ عرب امارات کا صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:اردن اور متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ موسمیاتی
نومبر
بجٹ میں صوبوں کا حصہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگلے مالی سال میں صوبوں کو وفاق کی جانب سے
جون