?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا کے مطابق نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے بجلی کی قیمت میں اضافےکی وصولی ستمبر تا نومبر 2024 کے 3 ماہ میں کی جائے گی، جس سے صارفین پر اضافے کا 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو 43.23 ارب روپے کی فراہمی کے لیے نیپرا نے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ستمبر سے نومبر تک کے لیے بجلی کے نرخوں میں تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن اور مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس، اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا ہے۔
نیپرا نے کہا کہ مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے 4323 ارب روپے کی مثبت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو تین ماہ یعنی ستمبر سے نومبر 2024 کے دوران تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی کلو واٹ گھنٹہ کے یکساں نرخ پر لاگو ہوگی، یہ اضافہ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔“
یہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔
مشہور خبریں۔
ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے ختم کیا؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اخبار الاخبار کے مدیر نے دشمن کے مقابلے میں ایرانی
جون
امریکی دھمکیوں پر انصار اللہ کا کرارا جواب
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں
جون
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے
جنوری
صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
?️ 12 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں
دسمبر
برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں
?️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید
مارچ
نیٹو صرف زبانی جمع خرچ کررہا ہے:یوکرائنی صدر
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائنی صدر نے روس کے مقابلے میں نہ آنے پر نیٹو
مارچ
روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو جواب دیں گے:امریکہ
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس
اکتوبر
قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیر اعظم پاکستان روانہ
?️ 25 اگست 2022دوحہ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم
اگست