?️
گوادر: (سچ خبریں) گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی، طیارے کو واٹر کینن کی روایتی سلامی دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز ’پی کے 503‘ کراچی سے مسافروں کو لے کر تقریباً 45 منٹ تاخیر سے گوادر پہنچی۔
وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پہلی پرواز کا استقبال کیا، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی۔
اس موقع پر وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن نہ صرف پاکستان کی ہوابازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی اور پیش رفت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے، سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک منفرد اور عالمی معیارکا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ سی پیک کے ساتھ 2014 میں شروع ہوئی، سی پیک کے بانیوں نے گوادر کے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس جدید ایئرپورٹ کے قیام کو ترجیح دی تاکہ پاکستان اور دنیا کے درمیان ایک اہم راستہ فراہم کیا جاسکے۔
وزیر ہوابازی نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر انجینئرنگ اور تعاون کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے، یہ بلند ہمت منصوبہ پاکستانی اور چینی ٹیموں کی بے پناہ کوششوں اور لگن سے زندہ ہوا ہے، ان کی ہم آہنگی، مہارت اور ثابت قدمی نے اس ہوائی اڈے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد دی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی نادر شفیع ڈار بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ نئے ایئرپورٹ کا افتتاح اکتوبر میں چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب نے کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
جاپان کی جانب سے غزہ کی 10 ملین ڈالر کی مدد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے ملک کے دارالحکومت میں
اکتوبر
ٹرمپ ایران کو پیغام بھیج رہے ہیں: جے ڈی وینس
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے آج پیر
ستمبر
آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی
اکتوبر
حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ بیرسٹر گوہر
?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر
فروری
اطالوی انسانی حقوق کے کارکنوں نے صیہونی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: روم کے پراسیکیوٹر آفس نے اسرائیلی غاصب حکومت کے خلاف
اکتوبر
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پھر منظور
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
فروری
زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی عسکری اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر فائز الدویری نے
اکتوبر
جو بائیڈن کے ڈاکٹرنے کہا کہ وہ صحیح ہے
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: جو بائیڈن کی کووِڈ 19 سے موت کے بارے میں سوشل
جولائی