?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے امریکا روانہ ہوگئے جو کہ 22 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
انوارالحق کاکڑ پاکستان کے پہلے نگران وزیراعظم ہوں گے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورے کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کے سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ موسمیاتی تبدیلی پر بھی اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
علاہ ازیں نگران وزیراعظم بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے اور معروف امریکی تھنک ٹینک کا دورہ بھی کریں گے۔
درین اثنا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی آج امریکا پہنچے ہیں۔
نگران وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی مستقل نمائندے عامر خان اور دیگر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔
قبل ازیں رواں ہفتے امریکا میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے منیر اکرم نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے ہفتے کے دوران 18 سے 19 ستمبر کو نیویارک میں ایس ڈی جی سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔
منیر اکرم نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم، ایس ڈی جیز کے لیے مالیاتی موبلائزیشن پر بات چیت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہم چیز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کا خطاب ہے جو سالانہ پالیسی بیان ہوگا۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا تھا کہ انوارالحق کاکڑ ترقی کے لیے مالی اعانت سے متعلق ایک اور سربراہی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جہاں وہ ترقی کے لیے نجی شعبے کے مالیاتی اداروں کو متحرک کرنے کے بارے میں بات کریں گے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرنے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
مرگی قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر خالد محمود
?️ 9 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پاکستان میں مرگی کے مرض میں 20 لاکھ سے
فروری
اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 16کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرے گی
?️ 27 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اقوام متحدہ منگل کو پاکستان میں مون سون کی
اگست
سعودی عرب کی یمن جنگ میں امریکہ سے امداد طلب
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ میں ہونے کی وجہ
اکتوبر
غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان
?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے
اگست
اسد عمر کی عوام سے عید الفطر احتیاط سے منانے کی اپیل
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
مئی
صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے
جون
لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ پر تنقید کی
?️ 18 اگست 2025لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ
اگست
یمنی فوج کا سعودی عرب کے کئی شہروں پر میزائل حملہ
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج نے سعودی عرب کے متعدد شہروں کو بیلسٹک میزائلوں
دسمبر