?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نئے منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، جس کے ساتھ ہی عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری کے بعد پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آگئی۔
بتایا گیا ہے کہ نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک والے راستے بند رہے، ریڈزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا، ریڈزون جانے والے راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بعد ریڈزون میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ افتتاحی اجلاس کے دوران قومی اسمبلی احاطے کے دروازے پر سارجنٹ، ایف سی، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکارتعینات کیے گئے، اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سخت پابندی عائد کی گئی، اجلاس میں مہمانوں کے لیے جاری کردہ اپروزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ کردیئے گئے، انتظامیہ نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے مہمانوں کے کارڈ سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے، نومنتخب ارکان کو ایوان میں داخلے کے لیے قومی اسمبلی کا خصوصی کارڈ لازمی قرار دیا گیا، قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں سفارتکاروں کو بھی مدعوں کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ 16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے صدرمملکت عارف علوی نے مخصوص نشستوں کے حل کی توقع کرتے ہوئے اپنے تحفظات کے ساتھ قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا، اجلاس طلب کرنے کی سمری پر صدر نے نگران وزیراعظم کے لہجے اور الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صیہونی
دسمبر
ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق
?️ 6 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم
دسمبر
تل ابیب میں پرتقالی سفارتخانے کے سامنے ویزے کے لیے لمبی لائنیں
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:ہزاروں صیہونیوں نے تل ابیب میں پرتقال کے سفارتخانے کے سامنے
نومبر
اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین
ستمبر
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیروں کے منصوبے کا اعلان
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی
جون
فلسطینی بچوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر ہونے والے ہر حملے میں صیہونی حکومت
اگست
ریاض اور آنکارا کے درمیان تعلقات کے اسرار
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں: 230 ویں قسط جو کہ مغربی ایشیا اور دنیا میں
فروری