?️
نوشکی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی رات نوشکی کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے مسلح حملے کو ناکام بنا دیا اور 3 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایف سی جنوبی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ نے نوکنڈی ٹاؤن میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اور دھماکے کے فوراً بعد کم از کم 6 مسلح دہشت گرد کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف سی قلعے میں داخل ہونے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق قلعے کے اندر سے شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم ایف سی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، ترجمان نے بتایا کہ قلعے کے اندر کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب، کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
پنجگور میں چیک پوسٹ پر حملہ
دریں اثنا، دہشت گردوں نے شام کے وقت ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کر لی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کا 4 بینکوں کی ری کیپٹلائزیشن کیلئے ’تیز کارروائی‘ کا مطالبہ
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے
جولائی
حماس کو غیر مسلح کرنے پر اسرائیل کا اصرار ؛ وجہ ؟
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی معلوماتی بنیاد میں بتایا کہ مصریوں
مارچ
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 20 اگست 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری
اگست
27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر
نومبر
اسرائیل مستقل جنگ بندی قبول کیوں نہیں کر رہا ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اطالیہ سے واپسی پر صحافیوں
مئی
آٹے اور روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی ،اضافہ ہرگز برداشت نہیں۔ عظمی بخاری
?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
مئی
او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
دسمبر