سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

دہشت گرد کمانڈر خبیب اگست 2022 میں میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں پھر سے تیزی سے آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے وہاں آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ علاقے کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

رواں ہفتے 15 اگست کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

4 اگست کو سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

9 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

13 اگست کو شمالی وزیرستان کے ضلع لوئر دیر میں پاک فوج کے ایک اور جوان نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا جس میں حکومت سے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے عثمان زئی قبیلے کے عمائدین سے مذاکرات کے لیے 16 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی تھی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا اور احتجاج دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یوم شہدائے پولیس پر اہم سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا

ججز کو ترقی یا ذاتی فائدے کیلئے طاقتوروں کی نہیں بلکہ آئین کی زبان بولنی چاہیئے، جسٹس منصور

?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

ترکی کے شیطانی خواب پورے نہیں ہوں گے: فیصل مقداد

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پیر کی سہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شبوا صوبے کو القاعدہ کے حوالے کرنے کے خواہاں

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: عسکری ذرائع نے ہفتے کے روز یمن کے شبوا صوبے

شیری رحمان کی غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت

?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان

فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی

اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرم‌الشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت منسوخ

?️ 15 اکتوبر 2025اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرم‌الشیخ اجلاس میں شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے