نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن ہم نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔

شرجیل انعام میمن سندھ ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا آغاز مولا علی کے قول سے کروں گا ،اُنہوں نے فرمایا جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔ اُن کا کہنا تھا کہ جس شخص کو دھاندلی کے ذریعے 2018 میں اقتدار میں لایا گیا ، اُس شخص نے 2018 میں مینڈیٹ چوری کیا،2018 میں پی ٹی آئی کو دھاندلی کر کے حکومت دی گئی، جیسے اِن کو حکومت ملی وہ ساڑھے تین سال کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا ۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ آج بھی ان کی جماعت کی تقریریں میں صرف شوکت خانم اور یونیورسٹی کی باتیں ہیں ،ساڑھے تین سال میں کوئی بھی بڑا پروجیکٹ گنوا نہیں سکتے، ان کا دور سیاہ دور کے طور پر جانا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرتا ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج بانی کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،یہ اپنے دور میں کہتے رہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مثالی تعلقات ہیں، ان کے پاس کوئی بھی مینڈیٹ نہیں تھا ،اسمبلی میں بل پاس کرنے کا طریقہ کار سب کے سامنے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب اقتدار میں تھے اس وقت جمہوری سوچ کیوں نہیں آئی،کیا سینیٹ چیئرمین کا الیکشن سینٹ کی سیٹیں اقتدار سب جائزہ تھا ؟جب عدم اعتماد پیش ہوئی تو کہا کہ آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کے لیے تیار ہوں، ہم لوگ کی اتنی شارٹ ٹرم میموری کیوں ہیں ؟۔ وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے کی باتیں بھول گئے، جب فوج نے سیاست میں مداخلت نہ کی، کہا نیوٹرل ہیں اُنہوں نے کہا نیوٹرل تو جانور ہے، اُن کے دور میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہوئی،اپ کو کوئٹہ کے ورثا پکارتے رہے آپ نہیں گئے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھ اکہ سیاسی مخالفین کو بیان بازی پر گرفتار کیا گیا اورمیڈیا ٹرائل کروایا گیا ،سیاسی لوگوں کو منشیات کیس میں گرفتار کروایا گیا، کیا آپ کے دور میں پی پی لیڈرشپ آصف زرداری کو گرفتار نہیں کروایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عید کی رات کو فریال تالپور کو جیل بھیجوایا گیا،آپ کا دور بدترین آمریت کا دور تھا، امریکہ میں بیٹھ کر کہا جیل سے واپس لیں گے،آپ دنیا کے کون سے ملک کے ساتھ بیٹھ کر اپنے وطن کے خلاف سازشیں نہیں کر رہے۔

مشہور خبریں۔

نائیجر میں دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد ہلاک

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:نائیجر کی وزارت داخلہ نے پیر کی صبح بتایا کہ اس

جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ  میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا

کیا اسرائیل کے ساتھ حزب اللہ کی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے؟

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے عالی رکن فوجی کمانڈر ہیتھم علی طباطبائی کا

ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر واشنگٹن کا اصرار

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کو پیش کیے گئے امریکی تجویز کے حوالے سے نئی

حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے

صیہونیوں کے سروں پر گرنے والے راکٹوں کی تعداد

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی

وزیراعلیٰ پنجاب کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

?️ 22 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے