?️
لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب کے حوالے سے بہت شور ہے ان کے آنے سے حکومت پریشان نہیں ہے بلکہ ان کے خاندان کے کچھ لوگ ضرور پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کو سمجھ آ جانی چاہئیے کہ جیت صرف قانون کی ہوگی۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک قیدی کی واپسی میں فتح تلاش کر رہی ہے، قیدی کا ویزہ ختم ہو چکا ہے اور ن لیگ کو یہ یقین ہے نواز شریف کو اب واپس آنا پڑے گا۔
حسان خاور نے کہا کہ ہم ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، یہ تو جھولی پھیلا کر اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری صفوں میں لڑائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیٹھ کر کچھ لوگ پنجاب کی فکر کر رہے ہیں، پی پی رہنما پنجاب آنے کی بجائے سندھ کی حالت دیکھیں، پنجاب میں ان کے لئے کچھ نہیں ہے، زرداری صاحب کی سیاست نے بھٹو کی سیاست ختم کر دی، پوری دنیا کہہ رہی ہے سندھ کے حالات برے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے، لگتا ہے سارے کا سارا انتقام پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ سے لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب لاہور آئیں، دہی بھلے کھائیں اور ڈیڑھ دو درجن لوگوں سے خطاب کریں اور واپس چلے جائیں کیوں کہ پنجاب میں پرفارمنس کی سیاست چلے گی، باتوں کی نہیں۔ ملک کی دلہن کراچی کا سہاگ اجاڑ دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ خدا کیلئے سندھ کے عوام کی حالت پر ترس کھائیں، میں نہیں سمجھتا کہ لاہور میں آپ کی کوئی سیاسی حیثیت ہے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب کی فکر چھوڑ دیں، پیپلزپارٹی کی لاہور اور پنجاب میں کوئی سیاسی حیثیت نہیں، پیپلزپارٹی اگر پنجاب میں اپنی سیاست کو زندہ کرنا چاہتی ہے تو گورننس اور کارکردگی بہتر بنائے، ان کی سندھ میں فیل گورننس اور سیاست ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ فلسطینی مزاحمت کے جنگجو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم
اکتوبر
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایک اور رسوائی کا سامنا، نئے اسکینڈل کا پردہ فاش ہوگیا
?️ 27 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
جون
حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
?️ 15 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے
جنوری
صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے
جنوری
فواد چوہدری کا اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو
نومبر
متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز
?️ 2 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام
ستمبر
امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف
مئی
ایران کے خلاف ٹرمپ کی مبالغہ آرائی دھمکیوں سے بھرپور
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: "ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی” کے حوالے سے اپنی
اگست