?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ میاں نواز شریف ٹھیک ہوگئے ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔ ہم دو سال سے انتظار کر رہے ہیں، جس شخص کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے؟
ذرائع کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم تو دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کب ٹھیک ہوں گی، ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوگئیں ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔
اسد عمر نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے، ان سے بات ہورہی ہے یا نہیں میں کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر غلط ہے جو کہا گیا صادق اور امین نہیں لیکن دوبارہ وزیراعطم بن سکتا ہے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق خبریں آئیں جس پر وزیراعظم نے جواب دیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جنوری کا نہیں کہہ سکتا لیکن نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ان کی واپسی مومینٹم تبدیل کردے گی۔محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، انہیں جو غلط سزائیں دی گئی تھیں ان سب میں ریلیف مل جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ڈیل کریں گے اور کس کے ساتھ ڈیل کریں گے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا
نومبر
حماس نے دیا ٹرمپ کو کرارا جواب
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربی ٹی وی کو
فروری
بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے
فروری
معاشی بحران کا حل اسمبلیاں تحلیل کرنا نہیں ہے
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
مئی
یمن کو اپنی سلامتی اور علاقائی پانی کے دفاع کا پورا حق حاصل
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور صنعا میں
جنوری
ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے
دسمبر
مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر
جون
ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر
ستمبر