?️
مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں سکائی گلاس برج پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مڈ فلو ڈاؤن ہل ایفکٹ کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی نمل جھیکا گلی اور دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے اقدامات کاحکم دیتے ہوئے مری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
مری کے مضافاتی علاقے شوالا، سوزو اور برروری میں ہاسپٹلٹی زون قائم ہوں گے، نئے ہاسپیٹلٹی زون میں نجی شعبے کے اشتراک سے 5سٹار معیار کے ہوٹل بنائے جائیں گے جبکہ مری بحالی پراجیکٹ کے لئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم مری ریچ بل روڈ اور دیگر کی دس فٹ توسیع کی جائے گی، ایک ماہ تک مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے تعمیراتی امورکے آغاز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خصوصی اجلاس میں مری میں تین نئے پارکس کے قیام کے پراجیکٹ اور مری تحفظ وبحالی پلان پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، انگوری روڈپارک،ایم آئی ٹی پارک، اور اریاڑی پارک کوٹلی ستیاں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، مری زولوجیکل گارڈن ایکوزون، برج کراسنگ اور سٹیٹ آف دی آرٹ کانفرنس روم قائم کیے گئے ہیں، وائلڈ لائف کے تحفظ کے لئے بیئر(ریچھ) ہاؤس ،ٹائیگر ہاؤس، برڈ آئیوری، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لئےچیوڑاہل پر مری کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ گلیمینگ پوڈ ویلج بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں چیوڑاہل گلیمپنگ پوڈویلج کا انتظام و انصرام پرائیویٹ سیکٹر سپرد کرنے اور چیوڑا میں پیراگلا ئیڈنگ کلب پراجیکٹ کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی، کوٹلی ستیاں چیئر لفٹ پراجیکٹ، پنجاب ہاؤس اور فارسٹ ریسٹ ہاؤس اور دیگر پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع مری میں دریا جہلم سے بلک واٹر سپلائی سکیمکی فزیبلٹی رپورٹ کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا اور پنجاب میں پہلا فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان، آرمی چیف بند کمرے میں بیٹھ کر اپنے گلے شکوے دور کرلیں، اسد عمر
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے
مئی
امریکہ اور یو اے ای کے تعلقات میں درار
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں بائیڈن کی
مارچ
برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات
ستمبر
افغانستان کے اندرونی معاملات کا امریکہ سے کوئی ربط نہیں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
جنوری
نیتن یاہوا یک بار پھر اپنی عدالتی سماعت منسوخ کرانے کی کوشش میں
?️ 12 دسمبر 2025 نیتن یاہوا یک بار پھر اپنی عدالتی سماعت منسوخ کرانے کی
دسمبر
وزیراعلی پنجاب کا کینسر اور دل کے علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل
دسمبر
رحم کی بھیک مانگ کر فلسطینی عوام کا حق نہیں مل سکتا: حماس
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی
فروری
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دفتر میں اہم افسران کی تعیناتی
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے
اکتوبر