نواز شریف اور مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، سیاحتی منصوبوں کی منظوری

?️

مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں سکائی گلاس برج پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مڈ فلو ڈاؤن ہل ایفکٹ کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی نمل جھیکا گلی اور دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے اقدامات کاحکم دیتے ہوئے مری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

مری کے مضافاتی علاقے شوالا، سوزو اور برروری میں ہاسپٹلٹی زون قائم ہوں گے، نئے ہاسپیٹلٹی زون میں نجی شعبے کے اشتراک سے 5سٹار معیار کے ہوٹل بنائے جائیں گے جبکہ مری بحالی پراجیکٹ کے لئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم مری ریچ بل روڈ اور دیگر کی دس فٹ توسیع کی جائے گی، ایک ماہ تک مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے تعمیراتی امورکے آغاز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خصوصی اجلاس میں مری میں تین نئے پارکس کے قیام کے پراجیکٹ اور مری تحفظ وبحالی پلان پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، انگوری روڈپارک،ایم آئی ٹی پارک، اور اریاڑی پارک کوٹلی ستیاں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، مری زولوجیکل گارڈن ایکوزون، برج کراسنگ اور سٹیٹ آف دی آرٹ کانفرنس روم قائم کیے گئے ہیں، وائلڈ لائف کے تحفظ کے لئے بیئر(ریچھ) ہاؤس ،ٹائیگر ہاؤس، برڈ آئیوری، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لئےچیوڑاہل پر مری کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ گلیمینگ پوڈ ویلج بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں چیوڑاہل گلیمپنگ پوڈویلج کا انتظام و انصرام پرائیویٹ سیکٹر سپرد کرنے اور چیوڑا میں پیراگلا ئیڈنگ کلب پراجیکٹ کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی، کوٹلی ستیاں چیئر لفٹ پراجیکٹ، پنجاب ہاؤس اور فارسٹ ریسٹ ہاؤس اور دیگر پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع مری میں دریا جہلم سے بلک واٹر سپلائی سکیمکی فزیبلٹی رپورٹ کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا اور پنجاب میں پہلا فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں

امریکی سینیٹرز کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن اور ماسکو میں سفارتی کشیدگی کے بعد متعدد امریکی سینیٹرز

بیت اللحم میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: مقامی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شانگهای

ہمیں نہیں معلوم کہ سویڈن اور فن لینڈ کب نیٹو میں شامل ہوں گے: امریکہ

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کی تصدیق

انصار اللہ یمن کا حزب اللہ کی حمایت میں صیہونیوں کے خلاف بیان

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما نے طوفان الاقصی کی سالگرہ

لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن

امریکہ اور یورپ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے درپے:روس

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے امریکہ اور یورپ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے