جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے نئے ہوائی اور زمینی حملے

جنوبی لبنان

?️

سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر نئے فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں۔

النشرہ نیوز چنل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر نئے توپ خانے اور بغیر پائلٹ طیاروں کے حملے کیے ہیں،ادھر لبنان کی وزارت صحت نے صہیونی حملوں میں ہزاروں شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر مرجعیون کے قصبے دیر سریان کو توپ خانے کے حملے کا نشانہ بنایا۔

اسی دوران لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے ایک نئے بغیر پائلٹ طیارے کے حملے کی بھی اطلاع دی۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے کفررمان پر صیہونی حکومت نے بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے حملہ کیا۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ لبنان کی مغرب نواز حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مسلسل اصرار کر رہی ہے۔

اس سے قبل لبنان کی وزارت صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ دو مارچ سے اب تک صیہونی حملوں میں چار ہزار تین سو اکیس لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسی مدت کے دوران بارہ ہزار دو سو تین لبنانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے دو مارچ سے لبنان کے خلاف وسیع فوجی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

جارجیا میں احتجاجی مظاہرے کی وجہ کیا ہے؟

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: جارجیا کی غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نانا کاکبادزے جو

پاکستان نے افغانستان کے علاقوں پر ممکنہ حملے کی دی دھمکی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ٹی وی چینل جیو نیوز

کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے

وزیراعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس

واقعی حجاج کون ہیں؟

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی کارکن نے ایکس چینل پر ایک پوسٹ شائع

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

?️ 4 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سیالکوٹ واقعہ کی

کیا اردغان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے؟

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی میں باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ بدھ کے

ایکواڈور میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر اس ملک کے صدر کا ردعمل

?️ 16 نومبر 2026سچ خبریں:ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے ملک کے ایک فوجی اڈے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے