نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

نوازشریف مریم

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے، اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئی سکالر شپس کا اعلان کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی باہمی قربت بڑھانے کیلئے بہترین وقت ہے، بنگلہ دیش اپنے عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے تیزی سے ابھر کر سامنے آیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنگلہ دیش کی گارمنٹس، مائیکروفنانس اور خواتین کی شمولیت میں کامیابیوں کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاتر نسل در نسل بھائی چارے پر مشتمل ہے، تجارت اور براہ راست رابطے پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوامی تعلقات کو مزید تقویت بخشیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب بنگلہ دیش کے ساتھ گرین انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، پنجاب اور بنگلہ دیش کے مابین فلڈ مینجمنٹ اور زرعی پائیداری میں بھی شراکت داری کا خیر مقدم کریں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خطے میں امن، خوشحالی کے لئے پاک-بنگلہ دوستی کو دیرپا شراکت داری میں بدلیں گے۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام ایٹمی دھماکہ کرنے پر محمد نواز شریف کو بڑے ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں، محمد نواز شریف آج بھی بنگلہ دیشی عوام کے دل میں خوشبو کی طرح بستے ہیں۔

مشہور خبریں۔

طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا

?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا

چین کی نظر میں غزہ اور یوکرین جنگ کا خاتمہ کیسے ہوگا؟

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چین کے وزیر دفاع نے یوکرین اور غزہ کی جنگوں

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: گولانی کئی قاتلانہ حملوں میں بچ گیا

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا:

عرب دنیا کی سب سے بڑی فوج طاقت کون؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں

’آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی‘، فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر عائزہ خان نے معافی مانگ لی

?️ 12 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ عائزہ خان نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے

عراقی میں امریکہ کی ایک اور خلاف ورزی

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں سیدغون دھڑے کے ایک رکن نے اعلان کیا

ترکی صہیونی قیدیوں کی رہائی کیوں چاہتا ہے ؟

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وزیر

لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے