SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف

جنوری 22, 2023
اندر پاکستان
نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف
0
تقسیم
23
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو سزا دلوائی اُن لوگوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی، جس دن پنجاب اور کے پی میں الیکشن کا اعلان ہو گا نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ہم بتائیں گے کہ قومی مفادات میں خاموشی کیوں رکھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس صورت حال میں عمران خان نے پہنچایا، بتایا جائے ملکی معیشت کیوں نہیں سنبھل رہی؟ ڈالر کیوں نیچے کیوں نہیں آرہا؟ 2018 سے 2022 تک عمران خان کی سرعام سہولت کاری کی گئی، ضمنی الیکشن میں بھی سہولت کاری سے نتائج لے رہے تھے، آج بھی عمران خان کو مقبول رکھنے کے لیے کس کی ضرورت ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2011ء میں عمران نیازی کو لانچ کرکے نوازشریف کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی، عمران خان کی خواہش پر 2017ء میں نوازشریف کو ہٹایا گیا اور آج پاکستان تباہی کے کنارے ہے، 2017میں پانچ کرداروں نےاس ملک کےساتھ جو کھلواڑ کیا معیشت کا بیڑا غرق ان پانچ کرداروں نے ملک کو اخلاقی طور پر معاشی خارجی اور سیاسی طور پرجتنا نقصان پہنچایا، ان کی جیبوں سے لوٹا ہوا پیسہ نکال لیا جائے تو پاکستان کو عالمی اداروں سے سخت شرائط پر قرض لینےکی ضرورت نہیں۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2017 میں ہم کہتے تھے کہ ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، جب اقبال جرم کرلیا تو ٹرتھ کمیشن کیسا اور کیا دیکھنا ہے، آج بات کمیشن سے آگے نکل چکی ہے، کیا نواز شریف بار بار قربانی دیتے رہیں گے، نواز شریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، یہ نہیں ہو سکتا نواز شریف کی سزا ختم کر کے واپس لے آیا جائے، جن لوگوں نے نواز شریف کو سزا دلوائی اُن لوگوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی، جب تک نواز شریف سے اور قوم سے معافی نہیں مانگی جائے گی اور اُس کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ نہیں کیا جائے گا نواز شریف واپس نہیں آئے گا۔

Short Link
Copied
ٹیگز: عمران خانقومی مفاداتمسلم لیگ نمیاں جاوید لطیفنواز شریفوفاقی وزیر

متعلقہ پوسٹس

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
پاکستان

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

فروری 1, 2023
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
پاکستان

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

فروری 1, 2023
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
پاکستان

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

فروری 1, 2023

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر

یوکرین
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ...

مزید پڑھیں

گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری

فلسطینیوں
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ماہ...

مزید پڑھیں

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

فلسطینی
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور غیر انسانی فعل میں فلسطینی قیدیوں کو روٹی...

مزید پڑھیں

ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش

ایران
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا کہ دوحہ کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?