کراچی: نسلہ ٹاور طرز کے مزید پروجیکٹس کا انکشاف

نسلہ ٹاور طرز کے مزید پروجیکٹس کا انکشاف ہوا ہے

🗓️

کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں نسلہ ٹاور طرز کے مزید 16 غیر قانونی پروجیکٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے قبضے کی زمین کے پروجیکٹس کے اجازت نامے منسوخ نہیں کیے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی غیر قانونی پروجیکٹس میں خرید و فروخت نہ کرنے کی اپیل کی ہے

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ملیر سیکٹر 40 کے اطراف غیر قانونی پروجیکٹس کو ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے قبضے کی زمین کے پروجیکٹس کے اجازت نامے منسوخ نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق ملیر میں 435 تعلقہ ایئر پورٹ کے غیر قانونی پروجیکٹ کو گزشتہ سال بھی سیل کیا گیا تھا، تمام پروجیکٹس 10 سے 18 منزل کی اجازت ایس بی سی اے نے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پروجیکٹس میں تقریباً 5 ہزار سے زائد فلیٹس اور دکانیں بنائی جا رہی ہیں، غیر قانونی پروجیکٹ کی نیب کراچی میں بھی 3 سال سے تحققیات کی جا رہی ہیں، بلڈر نے کچھ فلیٹس میں رہائش بھی کرانا شروع کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی غیر قانونی پروجیکٹس میں خرید و فروخت نہ کرنے کی اپیل کی ہے، انتظامیہ نے پراجیکٹس کے باہر بھی غیر قانونی ہونے اور خرید و فروخت نہ کرنے کے بینرز آویزاں کر دیے۔

مشہور خبریں۔

برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار

فیصل جاوید کا عمران خان کے بیرون ملک کے دوروں کے خرچے کے متعلق اہم بیان

🗓️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپنی تقریر

غزہ میں جنگ بندی نے اسرائیلی فوج کو اپنی لپیٹ میں لیا: فلسطینی

🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ نگار توفیق طعمہ نے اس بات پر زور دیا

پنجاب پولیس نے جنوبی افریقی پولیس سے مدد مانگ لی

🗓️ 4 جنوری 2022پنجاب (سچ خبریں) پنجاب پولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن

ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر 

🗓️ 19 فروری 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی

75 فلسطینی قیدیوں کا بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:75 فلسطینی قیدیوں نے اپنے دو ساتھی قیدیوں کی حمایت میں

حکومت آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لائے۔فواد چوہدری

🗓️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے آئی ایم

اسرائیل ہمیشہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان جدائی کی تلاش میں کیوں رہتا ہے؟

🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:سنہ 2005 میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اس کی آزادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے