?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نبیٔ کریم حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ اور سیرت نا صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لئے مشعلِ راہ اور عمدہ مثال ہے۔آپﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ بات 12 ربیع الاوّل یومِ ولادتِ رسولِ کریم ﷺ کے موقع پر جاری کیئے گئے پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم ریاستِ مدینہ کے تصور سے پوری طرح رہنمائی حاصل کریں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ اب منزل زیادہ دور نہیں، بہت جلد اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ہمیں اسوۂ حسنہ سے رہنمائی لے کر معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتم النبیین ﷺ کی حیاتِ طیبہ ناصرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لیے عمدہ مثال ہے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم ولادت رسول کریم ﷺ کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ یوم میلاد النبیﷺ منایا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیب متاثرین کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب کی نا انصافیوں کا شکار ہونے والے
ستمبر
جنگ بندی کے حوالے سے حزب اللہ کے 3 اصول کیا ہیں ؟
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کی تحقیقات اور جواب
نومبر
یمن میں جارحیت پسندوں کی فتح ناممکن ، مقاومت جاری
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین
دسمبر
یوم ارض کی 47ویں سالگرہ
?️ 1 اپریل 2023یوم ارض کی 47ویں سالگرہ کے اعدادوشمار اور معلومات سے پتہ چلتا
اپریل
ٹیکنو کے ’اسپارک 30 اور پرو‘ متعارف
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیکنو نے
ستمبر
اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 8 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے
اپریل
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری