ناصر باغ لاہور کی شناخت ہے ، اسے کیوں چنا گیا ، اسے چھیڑنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہئے تھا‘لاہور ہائیکورٹ

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ناصر باغ کو چھیڑنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہئے تھا، یہ لاہور کی شناخت ہے، اسے کیوں چنا گیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے پی ایچ اے کو آئندہ سماعت پر پارکوں کی بحالی سے متعلق پالیسی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ فضائی آلودگی زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے پھیل رہی ہے، محکمہ ماحولیات کو چاہیے کہ تمام محکموں کی گاڑیوں کی فٹنس چیک کرے۔عدالت نے محکمہ ماحولیات کے وکیل کو کہا کہ آپ کی اینٹی سموگ تو فارغ ہے، ان کو کسی اور کام پر لگا دیں۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ میں بھی فضائی آلودگی پھیلنے پر ایکشن لیا،یہاں ہر وقت گرد ہی گرد تھی، تین ٹھیکیداروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ناصر باغ کا کیا بنا ہے، وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ ایل ڈی اے اور پی ایچ اے نے ناصر باغ کے حوالے سے سے ایک سیشن کیا، ناصر باغ کی ٹوٹل جگہ ایک سو چار کینال ہے اس میں سے گیارہ کینال پر پراجیکٹ ہو رہا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے پوچھا کہ ناصر باغ کو ہی اس پراجیکٹ کے لیئے کیوں چنا گیا اولڈ ٹولنٹن مارکیٹ میں بھی ایک پارکنگ پلازہ بنا رہے تھے جسے میں نے روک دیا ہے۔

وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ ناصر باغ کے اطراف میں عدلیہ اور تعلیمی ادارے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے کہیں سے معلومات ملیں کہ ناصر باغ میں درخت کٹ رہے ہیں، عدالت کو سول سوسائٹی کی طرف سے بتایا گیا کہ ہم ڈی جی ایل ڈی اے کی میٹنگ سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔عدالت نے سول سوسائٹی کو کہا کہ اگر آپ لوگ ایل ڈی اے کی میٹنگ سے مطمئن نہیں ہیں تو ناصر باغ پروجیکٹ کو عدالت میں چیلنج کریں، ناصر باغ کو چھیڑنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہیے تھا، مجھے نہیں سمجھ آتی ناصر باغ کو کیوں چنا گیا کہ یہ لاہور کی شناخت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اورنج لائن اور میٹرو نے پہلے ہی ہمارے تاریخی ورثے کو خراب کیا ہے، یہاں بیسیوں ایسی جگہیں ہیں جہاں یہ پراجیکٹ ہو سکتا تھا، اگر آپ پنجاب اسمبلی سے آگے آئیں تو یہ لاہور ہے جسے بچانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی تو اب ڈی ایچ اے اور مختلف پراجیکٹ بن ہی گئے ہیں، میں درختوں کی کٹائی کے معاملہ پر بہت زیادہ حساس ہوں، اگر مجھے پتہ چلا کہ پی ایچ اے کی منظوری کے بغیر درخت کٹے ہیں تو خود فوجدارای کارروائی کرائوں گا۔عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  چیف

وزیراعظم کی وزیر ِمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے

35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق

صیہونی حکومت کی جیلوں کے سیکورٹی یونٹ میں اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں کے انسداد فسادات اور آپریشنز یونٹ

سڈنی حملہ کی داستان کو دوبارہ پیش کرنے کی وجوہات

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے سڈنی میں ہونے والے حملے کو فوری طور

غزہ بحران اور تل ابیب کی تنہائی؛ کیا ٹرمپ اپنے اثر و رسوخ سے مساوات بدلنے کی کوشش کریں گے؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنگین

شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان

ایران نے کیسے امریکی عالمی بالادستی خطرے میں ڈال دی ہے؟سابق امریکی وزیرخارجہ کی زبانی

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ اور جارج بش جونیئر کی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے