🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) مالی سال 2022-2021کے لیے 8ہزار کھرب روپے سے زیادہ حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا بجٹ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پیش کریں گے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب اور دفاع کے لیے ایک ہزار 330 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 705 ارب روپے ہوگا.
آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اس لیے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15فیصد اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے تاہم یہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے. آئندہ مالی سال خسارہ 3 ہزار 154 ارب ہونے کا امکان ہے کل آمدنی 7 ہزار 989 ارب اور وفاقی حکومت کے اخراجات کا تخمینہ 8 ہزار 56 ارب روپے سے زائد متوقع ہے آئندہ مالی سال میں قرضے جی ڈی پی کی 3 اعشاریہ 84 فیصد شرح تک پہنچنے کا امکان ہے.
صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3 ہزار 527 ارب روپے جاری ہوسکتے ہیں کل آمدنی میں سے این ایف سی کا شیئر نکالے جانے کے بعد وفاق کے پاس 4 ہزار 462ارب روپے بچیں گے۔
بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کےلئے 3ہزار 105ارب روپے مختص کئے جائیں گے. پنشن کی مد میں 480 ارب، سبسڈی کےلئے 530ارب، ترقیاتی بجٹ کے لئے 900ارب،سول حکومت کے اخراجات کیلئے 510ارب اور گرانٹس کی مد میں 994 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے آئندہ مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف 4 اعشاریہ 2 فیصد، بجٹ خسارے کا ہدف6فیصد ہونے کا امکان ہے جس میںدرآمدات 25 ارب 70 کروڑ ڈالر، برآمدات 51 ارب 40 کروڑ ڈالر، ایف بی آر کیلئے ٹیکس محاصل کا ہدف 6 ہزار 37 ارب مقرر کرنے کی تجویز ہے.
نان ٹیکس کی مد میں 1400 ارب کے محاصل اکٹھے کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے مہنگائی کی شرح 8 فیصد تک جانے کا امکان ہے نئے مالی سال میں مجموعی طور پر 14سوارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جانے کی تجویز دی گئی ہے تعمیراتی شعبے کو دی گئی ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کے اعلان متوقع ہے ٹیکسز اور جی ایس ٹی کی مد میں رعایت بھی ختم کیئے جانے کا امکان ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین کا قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بتادیا نہ بجلی مہنگی کریں گے نہ ٹیکس بڑھائیں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان نے امریکا سے بھی کہہ دیا کہ پیسے نہیں تجارت چاہتے ہیں.
مشہور خبریں۔
الضبه بندرگاہ پر ڈرون حملہ محض ایک سادہ وارننگ تھی:یمن
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن
اکتوبر
صیہونی وزیر اعظم کا ایران کے بارے میں مغربی ممالک کو مضحکہ خیز مشورہ!
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کل اسرائیلی فوج کے ریڈیو
دسمبر
بائیڈن یوکرین کے لیے امریکی کانگریس سے کیا مانگنا چاہتے ہیں؟
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس ملک
اگست
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کا واقعہ، خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال
🗓️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق
اپریل
یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان
اکتوبر
چین کی جانب سے پیلوسی کے ممکنہ دورہ پر فوجی اقدامات کا امکان
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے تبصرہ نگار ہو شیجن نے
اگست
غزہ کے لیے تازہ ترین جنگ بندی منصوبہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک نامعلوم ذریعے نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی تجویز
نومبر
بشارالاسد کے خاتمے کے بعد ہم شام سے نہیں نکلیں گے: امریکہ
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے نائب قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر
دسمبر