?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف عالمی دن پر پیغام میں وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کیلئے چیلنج بن چکا ہے، اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہوگا، پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کئے ہیں اور اے این ایف کا اس ضمن میں کردار قابل ستائش ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران اور جوانوں نے منشیات سے پاک معاشرے کی جدوجہد میں قیمتی جانیں قربان کی ہیں، اے این ایف کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے یہ جنگ اپنے خون سے لڑی، یہ عزم ہماری اجتماعی طاقت کی علامت ہے، منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے سب کو شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک میں مہنگائی ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے: پیوٹن
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس
جون
اسرائیل کی اگلی جنگ نیتن یاہو کے نام ہوگی:صہیونی میڈیا
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسی پر تنقید کرتے
دسمبر
کیا حماس جنگ کے بعد غزہ میں اقتدار سنبھالے گا؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے مفادات کے
جولائی
ہم لبنان میں خانہ جنگی میں کبھی داخل نہیں ہوں گے: حزب اللہ
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے زور دے
اکتوبر
امریکہ میں جمہوریت خطرے میں
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک جانے
ستمبر
کیا امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیلی پناہ گزینوں کے لیے تیارہیں ؟
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان، ممتاز فلسطینی تجزیہ کار، جنہوں نے ہفتے کے روز
اکتوبر
ہماری فوج کا برا وقت چل رہا ہے: صیہونی میڈیا
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع ابلاغ نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
اپریل
یوکرین میں سابق امریکی میرین کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ملک
جولائی