مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت، پاکستانی پویلین کا خصوصی دورہ

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو عالمی نمائش کے مقاصد، سرگرمیوں اور منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے "بہتر زندگی کیلئے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل” جیسے متاثر کن عنوان کے انتخاب کو سراہا اور کہا کہ ایکسپو 2025 انسانیت کی بھلائی اور خدمات عامہ میں بہتری کیلئے ایک موثر عالمی پلیٹ فارم ہے، ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست اقدامات اور عوامی سہولیات سے متعلق جو نظریات پیش کئے جا رہے ہیں وہ قابلِ تقلید ہیں۔

وزیراعلی نے پاکستانی پویلین کا خصوصی دورہ بھی کیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، انہوں نے پویلین میں موجود پاکستانیوں اور غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات کی، ان کے خیالات سنے اور پویلین کے انتظامات کو سراہا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ثقافتی اور تکنیکی ورثہ عالمی سطح پر روشناس کروانے کیلئے اس طرح کی نمائندگی نہایت اہم ہے، پنجاب کے شہروں کو بھی "فیوچر سٹی” کے جدید تصور کے تحت تعمیر و ترقی دی جائے گی تاکہ شہری زندگی کو ماحول دوست، پائیدار اور تکنیکی طور پر جدید بنایا جا سکے۔

وزیراعلی نے جاپانی کمپنی (KUBOTO) کے سٹال کا بھی دورہ کیا جو ماحول دوست خوراک اور زراعت کے جدید حل پیش کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج نے "محمد سنوار” کو قتل کرنے کے لیے آپریشن کیا

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں یورپی

روس کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو

کیا امریکہ اور برطانیہ روس سے یوکرین کا بدلہ شام میں لیں گے؟

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی سیکورٹی سروسز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی روسوفوبک پالیسیوں پر ماسکو کا ردعمل

?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اٹلی میں ہونے والے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم

?️ 29 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

روس سلامتی کونسل میں مغرب کی سیٹ کے اضافے کا مخالف ہے : لاوروف

?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: روس کے وزارت خارجہ کے سربراہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ

وزیر اعظم کا چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت سے انکار

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے

اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے کیا ہوگا؟ چین کا موقف

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے