?️
مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ دنیا بھر میں پاکستان کے ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو اور ہم ایک عظیم قوم بنیں چاہتا ہوں کہ جب دنیا میں ہمارا کوئی بھی شہری ہرا پاسپورٹ لے کر نکلے تو لوگ کہیں دیکھو پاکستانی آرہا ہے ہم جب نبی پاک ﷺ کی سنت اور مدینے کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو عظیم قوم بن جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کا۔
آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ماسک پہننے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو اب تک بچایا، ساتھ والے ملک بھارت کو دیکھیں کورونا کی وجہ سے کتنے لاکھ لوگ مرچکے ہیں اور ان کی معیشت کو اتنا نقصان ہوا ہے کہ کتنے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک وہ ایک عظیم قوم بنے، دنیا میں ہمارا کوئی بھی شہری ہمارا پاسپورٹ لے کر نکلے تو دنیا کہے کہ یہ دیکھیں پاکستانی آرہا ہے، ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، ہم ایک عظیم قوم بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک انسان جب شریعت پر چلتا ہے تو بڑا انسان بن جاتا ہے، ایک قوم جب ان کی سنت اور مدینے کی ریاست کے اصولوں پر چلتی ہے تو عظیم قوم بنتی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہماری قوم عظیم قوم بنے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم بدقسمتی سے جو غلط راستے پر چلے گئے تھے، بھیک مانگ کر، قرضے لے کر گزارا کرنا، امداد لے کر دوسروں کی جنگوں میں شامل ہونا، اپنے لوگوں کا نقصان کرنا، اپنی عزت کھونا، کوئی بھیک مانگنے اور قرضہ مانگنے والے کی عزت نہیں کرتا، آپ آزما کر دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کے سامنے جو ہاتھ پھیلاتا ہےکوئی اس کی عزت نہیں کرتا، نہ اس ملک کی عزت کرتا جو اپنے پیر پر کھڑا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا عزت کرتی ہے جو سچا آدمی ہوتا ہے اور جو انصاف کرتا ہے، پاکستان کے ایک لیڈر کو مانتا ہوں، سب ان کو مانیں گے، ان کا نام تھا قائد اعظم محمد علی جناح تھا، کانگریس بھی قائد اعظم کو سچا اور انصاف کرنے والا مانتے تھے، مخالف تھے لیکن عزت کرتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے عظیم قوم بننا ہے، ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے اور اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے، اپنے آ کو کیسے بدلنا ہے، سچ بولنا ہے، امانت دار ہونا ہے، گاؤں اور شہر اس انسان کی عزت کرتا ہے جس کو وہ سمجھتے ہیں کہ بڑا سچا آدمی اور انصاف کرنے والا ہے، لوگ انصاف کروانے کے لیے اس کے پاس جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا ترکی کی اگلی حکومت سیکولر ہوگی؟
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں 6 ہفتے باقی ہیں ثبوت فی الحال
اپریل
مجرم رہنما انتقام سے بچ نہیں سکتے: ابو عبیدہ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے حزب اللہ کے
اکتوبر
برطانویوں کے لیے بغیر خوراک اور گرم گھر کا موسم سرما آنے والا ہے:لندن کے میئر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:لندن کے میئر نے متنبہ کیا کہ برطانوی شہری اس موسم
اگست
297 حلقوں پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمل مکمل ہوگیا جہاں 297 حلقوں سے مجموعی طور
مارچ
فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے، قطر کی عوام نے ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا
?️ 16 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ عوام پر
مئی
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری
2022 میں سچ خبریں ویب سائٹ پر جو بین المللی خبریں زیادہ پڑھی گئیں
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:2022 کا سال دنیا بھر میں کافی اتار چڑھاؤ کے ساتھ
جنوری
ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے تجزیے میں ایک برطانوی
جنوری