?️
لاہور (سچ خبریں) پولیس کا کہنا ہے کہ کہ مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے میں تاحال 40 افراد کو شناخت کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 14 اگست کو مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں تاحال 40 افراد کو شناخت کیا جا چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست نوجوان متعدد ویڈیوز میں موجود ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔بیان میں واقعے کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔زیر حراست نوجوانوں کی شناخت ٹک ٹاکر کے ساتھ کرائی جا رہی ہے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہورایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کے گھر گئے۔
غلام محمود ڈوگر اور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عائشہ اکرم،ان کی والدہ اور بھائی سے ملاقات کی۔ دونوں افسران نے متاثرہ لڑکی کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے اس سے اظہارِ ہمدردی کیا اور اسے انصاف کی یقین دہانی کروائی ۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم پاکستان کی بیٹی اور پوری قوم کی عزت ہے۔خواتین کا تحفظ اور مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ خواتین کا تحفظ اور مساوی حقوق کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔غلام محمود ڈوگر لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ بننے والے بد کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ پولیس ملزمان کی شناخت کیلئے نادرا کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ عائشہ اکرم جیسی باہمت اور نڈر بیٹیاں ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں۔
متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے کہا کہ وہ ریسکیو کرنے والی ڈولفن ٹیم کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے اس کی جان بچائی اور انہیں سیکنڈ لائف ڈولفن ٹیم کیوجہ سے ملی۔عائشہ اکرم نے مزید کہا کہ انہوں نے زندگی کی امید چھوڑ دی تھی۔عائشہ اکرم نے کہا کہ ڈولفن اہلکار نے ہاتھ بڑھایا تو مجھے زندگی ملنے کی بہت خوشی محسوس ہوئی
مشہور خبریں۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول کھولنے کا اعلان
?️ 3 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں
جون
یمنیوں کے سامنے امریکہ بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کو
اپریل
جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ
ستمبر
تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں
ستمبر
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
گلانٹ کے اعترافات سے اسرائیل کے جھوٹ بے نقاب
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرداوی نے اسرائیلی وزیر دفاع سابق
اپریل
19 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسی نیشن لگایا جائے گا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی نے 19 سال سے
مئی
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
مارچ