?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
میڈیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے 29 جنوری کو ڈی سی لاہور کو درخواست دی تھی، تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف بھی ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کے جلسے سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں جن کے تحت کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کیے جانےکا خدشہ ہے۔
عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کارکنان کی ممکنہ گرفتاریاں روکنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں اور پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
29 جنوری کو پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا تھا کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے جلسے کی اجازات نہ ملنے پر یوم سیاہ منانے کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اس مرتبہ کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کا سب سے اہم کمانڈر مأرب میں ہلاک
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی
دسمبر
ملک آج تک سابق حکمرانوں کے قرضے آج تک ادا کر رہا ہے:شبلی فراز
?️ 18 فروری 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے
فروری
لاپتا افراد کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ میں پیش
?️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں وزیر اعلیٰ
ستمبر
پاپ فرانسیس کی آخری وصیت
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص
مئی
شاید انہیں بھی پتا ہے کہ ان کی یہ آخری باری ہے لہٰذا جو سمیٹنا ہے سمیٹ لو، مفتاح اسماعیل کا الزام
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے
اپریل
Food truck offers free food for earthquake-affected tourists in Lombok
?️ 10 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
سرکاری غداری اور مزاحمت کی استقامت کے درمیان فلسطین
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی میڈیا کے کارکن "سعید حسونہ” نے اس بات پر
مئی
پاکستان: غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکی ویٹو نے دنیا کو خطرناک پیغام دیا ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے امریکی حکومت
جون