?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، میرے کوئی کارخانے نہیں، میر اکوئی ذاتی مفاد نہیں ، میری جنگ ملکی مفاد کیلئے ہے، میں ہر روز آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہوں ٹیکس کم کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت منی بجٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مہنگائی سمیت بجلی اور گیس سے متعلق سوالات کیے گئے۔
اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنایا لیکن خیبرپختونخواہ میں گیس پر پابندی ہے، گیس پیدا بھی ہم کرتے ہیں اور گیس کے بحران کی وجہ سے پِس بھی ہم رہے ہیں،آپ کا رویہ یہی رہا تو ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
جس پر وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو حکومت کسی اورکودے دیتا ہوں،حکومت کو عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، منی بجٹ میں اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس کا عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک مجھے بلیک میل مت کرو، ووٹ نہیں دینا تو نہ دو، مجھے کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، میرے کوئی کارخانے نہیں ، میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں ، میر اکوئی ذاتی مفاد نہیں، میری جنگ ملکی مفاد کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ ہم گیس کی قلت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ نے مجھے سب کے سامنے بلیک میل کیا ہے، اگر اسی طرح کی بلیک میلنگ کی گئی تو آپ اپوزیشن کو کہہ دیں وہ آکر حکومت کرلیں۔
میری کوئی جائیداد بھی نہیں ہے اور میں ہر روز آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہوں ٹیکس کم کریں۔ اے آروائی کے مطابق اس موقع پرپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے وزیراعظم عمران خان ، شوکت ترین اور حماد اظہر سے سوالات کیے،ارکان نے کہا کہ گیس کی قلت کیسے پوری کی جائے، اجلاس میں پرویز خٹک اور حماد اظہر کے درمیان گیس کے معاملے پر تلخی کلامی بھی ہوئی۔
پرویز خٹک خیبر پختونخواہ میں گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان سے بات کررہے تھے کہ درمیان میں حماد اظہر بول پڑے جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ آپ بیچ میں مت بولیں میں وزیراعظم سے بات کررہا ہوں۔ پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، جس پر سٹاف پرویز خٹک کو ڈھونڈتا رہا، وزیراعظم کے بلانے پر پرویز خٹک اجلاس میں واپس آئے اور کہا کہ اجلاس میں دیرینہ مسئلے پر بات کی، میری کوئی کسی سے تلخ کلامی نہیں ہوئی، اجلاس سے اٹھ کر میں باہرسگریٹ پینے گیا تھا اپنے حق کی بات کی۔
اجلاس میں نورعالم نے سوال کیا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے سلامتی ادارے تو متاثر نہیں ہوں گے؟ کیا سلامتی اداروں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کو دیں گے؟ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سلامتی اداروں کا تحفظ ہرصورت یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے
مارچ
فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث افراد پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر
مئی
وزیر اعظم کی ضرورت مند افراد کیلئے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
مارچ
واٹس ایپ کا صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 5 اگست 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی
اگست
انصار اللہ: دشمن کے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنا غزہ کے لیے یمن کی حمایت جاری رکھنے کے دائرے میں ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سینئر لیڈروں میں سے ایک نصرالدین عامر
نومبر
نجکاری کے کیسز نمٹانے کیلئے خصوصی ٹربیونل بنانے کی منظوری
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کی حتمی
دسمبر
صیہونی حکومت طاقت کے ذریعے اپنے قیدیوں کو رہا نہیں کر سکتی: حماس
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر
نومبر
بھارت کا سفارتی سطح پر پھر رابطہ، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان سے سفارتی سطح پر ایک
ستمبر