میئر کراچی کے الیکشن کے خلاف جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️

سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن کے خلاف جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت سے میئر الیکشن کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ میں میئر کے براہ راست انتخاب سے متعلق قانون سازی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے اسمبلی میں جماعت اسلامی نے اس ترمیم کو سپورٹ کیا ہے اور یہاں جماعت اسلامی کے امیر نے درخواست دی ہے، خود جماعت اسلامی نے قانون کی حمایت کی تھی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کہا کہ آپ یہ بات تحریری طور پر بھی دیں اور مکمل تحریری جواب بھی جمع کرائیں۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اگر الیکشن سے روکا گیا تو شہریوں کا نقصان ہوگا، مقامی حکومت عام لوگوں کی ضرورت ہے۔

عدالت نے جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سماعت سے میئر الیکشن کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔

عدالت نے مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی حکومت نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں متفقہ طور پر ترمیم کی تھی جس کے بعد اکثریتی ووٹوں سے منتخب کسی بھی شخص کے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین یا وائس چیئرمین کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

سندھ لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2023 میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کے لیے کھڑا ہو سکتا ہے، لیکن عہدہ سنبھالنے کے چھ ماہ کے اندر اسے متعلقہ کونسل سے بطور رکن منتخب ہونا ہوگا۔

یاد رہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں کہا گیا تھا کہ میئر کا الیکشن لڑنے کے لیے کسی بھی شخص کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں یونین کونسل کا چیئرمین ہونا چاہیے، لیکن اس نئے قانون کے تحت کوئی بھی شخص میئر کے الیکشن کے لیے کھڑا ہو سکتا ہے۔

اس ترمیم کے بعد کوئی بھی شخص جو صوبے میں براہ راست یونین کمیٹی/کونسل کا چیئرمین یا وائس چیئرمین منتخب نہ ہوا ہو تو شہر/ڈسٹرکٹ کونسل میں اکثریتی ووٹوں سے منتخب ہونے کی صورت میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا میئر/ ڈپٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین یا وائس چیئرمین بن سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت یا تجارتی کمپنی؟ ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کے DOGE پروجیکٹ کی ناکامی کی وجوہات

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

صہیونی وزیر نے فلسطینیوں کو کچلنے کے لیئے خطرناک منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا

?️ 30 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی نے فلسطینیوں کی

ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے

ہنگو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

?️ 2 نومبر 2025ہنگو: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس

دنیا بھر میں بعث پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو امریکہ کی خفیہ حمایت کا انکشاف

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: عراق کی سیاسی ائتلاف "تقدم” کے رکن عبدالحمید احمد الدلیمی

قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو دوسرا ترمیمی بل 2022 منظور

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل

بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی

پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کا بچوں کے تحفظ کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے اشتراک

?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارتِ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے