میئر کراچی کا سارے اداروں پر قبضہ، پھر بھی بچے گٹر میں گر رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

?️

کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے۔

کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، سندھ حکومت میں کرپشن بڑا کاروبار بن چکا ہے، ان کی سرپرستی کون کررہا ہے سب کو پتہ ہے، اس بی آر ٹی کے ڈیزائن میں بھی مسائل ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ فرضی ڈاکومنٹس پر گلشن اقبال میں گھر پر قبضہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی شہری کے گھر پر کوئی قبضہ کرے گا تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی، جماعت اسلامی نے سیل بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، حکومت سسٹم چلانے والوں کو لگام دے،  پاکستان میں ہر جگہ قبضہ ہوتا ہے، کسانوں، ہاریوں کی زمین پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، دریائے راوی کے کنارے جعلی سوسائٹیاں بنی ہوئی ہیں، جعلی سوسائٹیاں بنتی ہیں، دریاؤں کے راستوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، زمین پر قبضے کے خلاف جدوجہد بدل دو نظام کا اہم حصہ ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نورا کشتی لڑتی ہے، عوام کو بے وقوف بناتی ہے،  کے ڈی اے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے پر جب قبضہ ہو رہا تھا ایم کیو ایم ان کے ساتھ کھڑی تھی، قبضہ گیروں کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے، حالات کی ذمے داری حکومت پر ہے، کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کی زمین پر قبضہ کیا جاتا ہے، ہزار ارب روپے کراچی کو ملنے چاہئے تھے، مصطفیٰ کمال کے دور میں یہ شق ختم کی گئی، ایم کیو ایم اس وقت حکومت کا حصہ تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ بچے گٹر میں گر رہے ہیں، مر رہے ہیں، انفرا اسٹریکچر تباہ حال ہے، ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈوبنے والے بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد بھی تلاش نہیں کی جاسکی، افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فون کالز کے باوجود کے ایم سی کہیں موجود نہیں تھی۔

منعم ظفر نے بتایا کہ یوسی چیئرمین نے اس گڑھے کے حوالے سے29اکتوبر کو شکایت درج کرائی، ہمارے تمام ٹاؤنز چیئرمین آن بورڈ ہیں، جن محکموں کی ذمہ داری بنتی ہے ان کو کردارادا کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے مقدمے کے موقع پر ایک پراسرار پیغام

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سیاسی کارکن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

وائٹ ہاؤس: حکومتی شٹ ڈاؤن مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں برطرفی شروع ہو جائے گی

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ اگر حکومتی شٹ ڈاؤن

ابوبکر البغدادی کی بیٹی کا اپنے باپ کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: 2019 میں مارے جانے والے داعش دہشت گرد گروہ کے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

?️ 10 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی

شام کو تقسیم کرنے کی صہیونی امریکی منصوبہ بندی کی تفصیلات

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی مضمون میں شام

یمن کی فضائی محاصرے کی صلاحیت؛ صہیونیستوں پر نئی جنگ کا آغاز

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریاست کے خلاف یمن کے فضائی محاصرے کے اعلان

سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے

فلسطینی حکومت کے قیام کے بغیر امن کا حصول ممکن نہیں: اردگان

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اتوار کو ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے