موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کو خط لکھ دیا، عمران خان نے خط میں کہا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں،انہوں نےموسمیاتی تبدیلی اور اس کے خطرات سے متعلق کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی رہنماؤں سے خط و کتابت جاری ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو خط لکھ دیا۔عمران خان نے ب گیٹس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ پاکستان کو گلیشیئر پگھلنا، مون سون اور دیگر موسمی خطرات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کاربن کی کمی کے لیے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔ پاکستان موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آپ کی کتاب پاکستان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی عکاس ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان نے لاتعداد گرین جانز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔

وزیراعظم نے خط میں کہا کہ آپ نے کتاب میں جو نشاندہی کی دنیا کو اسے سمجھنا چاہیے۔ کرہ ارض موسمیاتی نقصانات سے بچانے کے لیے آپ کی کتاب بہترین کاوش ہے۔عمران خان نے خط میں کہا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔  پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ نئی نسل کو کلین گرین، پُرفضا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مون سون بارشیں؛ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی

?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22

خدا عطاکردہ نعمتیں  چھین بھی سکتا ہے: شاہ رخ خان

?️ 22 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا

اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہیں کرے گا : نیتن یاہو

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:     اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام

عرب صرف تلوار سے ڈانس کر سکتے ہیں:مشتاق احمد خان

?️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مشتاق احمد خان نے

سعودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں ابتری کے آثار

?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی لیکس بادشاہت اور یونان کے درمیان تعلقات کی ترقی

اسرائیل کے اہداف کی شکست میں شہید صفی الدین کے اہم کردار 

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے سینیئر نمائندے حسن فضل

برطانوی قدامت پسندوں کا نیا جنسی سکینڈل سنک کے لئے چیلنج

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: جرمنی کے ہینڈلزبلاٹ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے لیے

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نہ رکنے والا سلسلہ

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: ایک ترک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے