موجودہ حکومت پر دوست ممالک اعتبار نہیں کرتے،شوکت ترین

?️

کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پر دوست ممالک اعتبار نہیں کرتے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہم نے جہاں چھوڑی تھیں اب قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں،فوڈ سکیورٹی انفیلشن نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،یہ حکومت چار سال رہ گئی تو عوام کا کیا بنے گا۔ 
کراچی میں ملکی معاشی صورتحال پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ گزشتہ سال برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا تھا اور اب 19 فیصد پر آ گئی ہیں۔
آئی ٹی ایکسپورٹس تیزی سے بڑھ رہی تھیں مگر اب بتدریج اس میں کمی آ رہی ہے۔اس حکومت میں ترسیلات زر میں بھی واضح کمی آئی ہے،رواں سال ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے 6 ماہ میں مالیاتی خسارہ 3 ہزار ارب سے زائد تک پہنچا دیا ہے،ملک کا قرض 8 اعشاریہ 9 ٹریلین ہو گیا ہے اور اخراجات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

ان چھ ماہ میں قرضوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے،بے روز گاری ساڑھے بائیس فیصد سے بڑھ گئی اور فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،نئی حکومت آئے تاکہ معیشت میں بہتری آ سکے۔جو قرض ہم نے چار سال میں لیا تھا،انہوں نے چار ماہ میں لے لیا۔ پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے،کوئی نہ کوئی آ کر ریسکیو کرے گا لیکن اسکی قیمت ہو گی۔
اسحاق ڈر نے کہا تھا کہ ڈالر کا ریٹ 200 سے نیچے لے کر چلا آؤں گا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بیروزگاری 22 فیصد بڑھ گئی ہے،انہیں ہر حال میں 18 ارب ڈالر چاہییں جو یہ نہیں دکھا پا رہے،آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے سیلاب زدگان پر خرچ کے لیے رضامند کرنا چاہیے تھا۔

مشہور خبریں۔

قاہرہ: امریکا نے غزہ جنگ کی حمایت کردی، جنگ بندی نہیں ہوگی

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: مصری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر کی

سعودی اتحاد کے جرائم پر ردعمل

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب

یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے

شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس

اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور کرنے کی کوشش جاری ہے:لبنانی وزیر داخلہ

?️ 16 اکتوبر 2025اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور کرنے کی کوشش جاری

جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:آج جمعرات کو جنین میں قومی اور اسلامی گروہوں نے صیہونی

ایران کا بائیدن انتظامیہ پر الزام

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثوں

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح

?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے شہر جدہ شہرمیں ’تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے