منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی ایان علی کا کوئی تذکرہ نہیں کرتا،وفاقی وزیر علی زیدی

?️

(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ  منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی ایان علی کا کوئی تذکرہ نہیں کرتا۔سانگھڑ میں تحریک انصاف کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ جس کسٹم افسر نے ایان علی کو پکڑا تھا اس کو بڑی بےدردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا اور اسکی لاش ایک بوری میں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے تو کورونا کے ٹیکے بھی نہیں لگوا سکتے، یہ صرف کرپشن کا ٹیکہ لگا سکتے ہیں لیکن لگتا ہے اب سندھ کے عوام کی برداشت ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کےرہنماؤں کا کام ہی کرپشن کرنا ہے اور اپنی کرپشن کادفاع کرنا ہے انکا عوامی مارچ بھی اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوابشاہ میں ایس ایچ او سمیت 5 لوگوں کو شہید کیا گیا بلاول وہاں نہیں گئے، سندھ کےلوگ کتنا برداشت کریں گے، اب وقت بدل گیا ہے کہ ان سے انکے ظلموں کا حساب لیا جائے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ کا کہنا تھا کہ 2023 میں بلا تیر کو توڑے گا تب یہ سندھ کو جوڑے گا، سندھ کی حکومت عوام کو صحت کارڈ دینا ہی نہیں چاہتی۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگوں کا کام ہی کرپشن کرنا ہے اور اپنی کرپشن کادفاع کرنا ہے انکا عوامی مارچ بھی اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہے،انکا مارچ ابو بچاؤ مارچ ہے انکو عوام کا ذرا بھی خیال نہیں ہے انکا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ فقط زبانی کلامی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر یہ لوگ اپنے دعوؤں میں سچے ہوتے تو سندھ کی عوام آج اس حال میں نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی

اسرائیل فلسطینیوں کی امداد کی راہ میں کانٹا

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مخدوش انسانی حالات اور اس علاقے میں

سندھ حکومت انصاف سے کام کرے:وزیر اعظم

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ

کیا پوری دنیا میں امریکی قیادت کا راج ہے؟

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: سوچی میں والدین کی 28ویں بین الاقوامی میٹنگ میں صدر پوتن

بائیڈن کو تہران اور ریاض مذاکرات کو سرفنگ کرنا چاہیے : واشنگٹن پوسٹ

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    واشنگٹن پوسٹ اخبار نےحسین ایبش کے لکھے گئے ایک

نواز شریف کے آنے ان کے گھر والے ہی پریشان ہیں

?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ

کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟

?️ 2 نومبر 2025کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟  نیویارک شہر کی

افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے، شہباز شریف

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم  کے 23 ویں سربراہی اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے