?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک گیر احتجاج کا مقصد چوری شدہ مینڈیٹ کو ریورس کروانا ہے اور ہم آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ کل ملک گیر احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ جو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا گیا ہے، ہم نے اس کو ریورس کروانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے حوالے سے ہمارے پاس تین آپشن ہیں اور ہم تینوں پر عمل کررہے ہیں، پہلا آپشن آئینی ہے جس کے تحت ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اسمبلیوں میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دوسرا آپشن قانون ہے، ہم اس پر بھی عمل کرتے ہوئے ان تمام فورمز پر جا رہے ہیں جو اس سلسلے میں کارآمد ہیں جبکہ تیسرا آپشن سیاسی ہے اور جب ہمیں محسوس ہوگا کہ ہمارے یہ دونوں آپشن کام نہیں کررہے تو ہم ملک بھر میں موجود اپنی طاقت کا استعمال کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کل احتجاج کی کال عمران خان نے دی ہے اور یہ صرف ایک دن کے لیے احتجاج ہو گا، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ باہر نکلیں اور اس بات کا اظہار کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور اپنے عمل سے یہ ثابت کریں کہ یہ جو مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس کو ہم قبول نہیں کریں گے وار اس کو ہر صورت ریورس کرنا پڑے گا۔
اسمبلی میں اراکین کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا فورم ہم استعمال کریں گے، ہم اسمبلی کے اندر بھی رہیں گے اور اسمبلی کے باہر بھی جو ہمارے آپشن ہیں ہم ان کو استعمال کریں گے، ہم نے ماضی میں بھی آئین کے اندر رہتے ہوئے ہی سارے کام کیے تھے، جب غلط طریقے سے ایک پارٹی کو ہٹائیں گے تو ہر پارٹی اپنی مرضی سے فیصلہ کرتی ہے کہ ہم نے کس طریقے سے احتجاج کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے ماضی کی غلطیوں سے سیکھتا ہے، ہم نے بھی اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور آگے بڑھتے ہوئے اب ہم ان تین آپشنز کا استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سعی جاری رکھیں گے، اگر کوئی ہمارا ساتھ دے گا تو ہم خوش آمدید کہیں گے لیکن اگر کوئی ہماری کوشش میں شامل نہیں ہونا چاہتا تو ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی کوشش کو جاری نہیں رکھیں گے، کئی جماعتوں نے ہمیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور ہم اس کوشش میں ہمارے شامل سفر ہوں گی۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی گرتی ہوئی حیثیت اور دنیا کے لیے اس کے فوائد
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روس کے مرکزی بینک کی سربراہ لیویرا نبیولینا نے ہمارے ملک
مئی
ملتان: پولیس کا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، رشتے دار گرفتار
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے رات گئے سینئر سیاستدان جاوید
فروری
پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
?️ 19 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ
نومبر
الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کی صورت حال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv کے سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں
نومبر
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
تخت شاہی پر بیٹھنے کے بعد بن سلمان کو درپیش خطرات
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اس ملک
فروری