🗓️
کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی شہر کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اور شہر کے بنیادیہ ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت کی زیر صدارت جاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی موجود تھے، اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز بھی زیر بحث آئے۔
دوسری جانب اجلاس کے دوران گورنر سندھ نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، کچرے کا نظام اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح اشارے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ مُلک میں کورونا کی چوتھی لہر کی واضح علامات ظاہر ہورہی ہیں، ملک میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور وائرس کی بھارتی قسم کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ہم لوگوں کی پریشاں حالی کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں، وفاق، کراچی کے معاملات کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
صدر پاکستان کامزید کہنا تھا کہ عوام جلد سے جلد ویکسین لگوائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے این سی او سی کی ہدایات پر عوام پر صورت عمل کریں جبکہ مؤثر فیصلہ سازی سے پاکستان کو دوسرے ممالک کی نسبت صورتحال سے بچنے میں بہت مدد ملی ہے۔
مشہور خبریں۔
بابا رحمتے نے نواز شریف کے خلاف جوڈیشل سازش کی، رانا ثنا اللہ
🗓️ 6 جون 2023باغ آزاد کشمیر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے
جون
کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائس دانوں کو دینے کا اعلان
🗓️ 12 اکتوبر 2024 سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2024
اکتوبر
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
🗓️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
جنوبی افریقہ ٹیم کو قابو کرنے کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا مشورہ
🗓️ 3 فروری 2021سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے پنڈی ٹیسٹ میں اسپن وکٹ کے ذریعے
فروری
امریکی کمپنیوں کا خفیہ طور پر روس کے ساتھ کاروبار
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ترکی کے ینی شفق اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
کورونا:کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ
🗓️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل
جنوری
اسرائیل کے لبنان سے فوری انخلاء کی وجہ کیا ہے ؟
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: خطے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی آموس ہوکسٹین نے الجزیرہ نیوز
نومبر
یوکرین کن ممالک کا اسلحہ استعمال کر رہا ہے؛برطانوی اخبار کا دعوی
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوجی شمالی
جولائی