?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 5 فیصد امیر ترین افراد بھی ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے شرح سود میں مزید 150 سے 200 بیسس پوائنٹس کی امید ظاہر کی، مزید کہا کہ ملک میں کوئی اور گنجائش نظر نہیں آ رہی صرف ٹیکس کلچر کا فروغ ہی مسائل کا حل ہے۔
ایف بی آر چیئرمین نے کہا کہ حتٰی کہ ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ بھی ٹیکس فائل نہیں کر رہا، راشد محمود لنگڑیال نے دہائیوں سے ٹیکس دہندگان کے بجائے ایف پی سی سی آئی کے ٹیکس چوروں کو ٹارگٹ کرنے کے مطالبے کی توثیق کی۔
انہوں نے ایف بی آر کے گریڈ 19 کے افسر کو روز مرہ کے مسائل حل کرنے کےلیے فوکل پرسن بنانے اور تجارتی انجمنوں کے ہنگامی معاملات انہیں بتانے کی ہدایت کی۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جتنا بھی ٹیکس جمع کیا جاتا ہے وہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں استعمال ہو جاتا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ برسوں میں معاشی مشکلات رہی ہیں اور اس بات سے اتفاق کیا کہ صنعتوں کو مسائل کا سامنا ہے، لیکن کہا کہ معیشت میں بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فیڈریشن اور ایف بی آر نے جامع ٹیکسیشن اصلاحات کے ایجنڈے پر مشاورت، تعاون اور ہم آہنگی پر اتفاق کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں اسلامو فوبیا میں اضافے کا پاکستان کا بیانیہ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان میں مسلم مخالف ہونے والے
مئی
امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس
فروری
پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
اپریل
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری: زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے
مارچ
فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور
اپریل
سعودی ولی عہد کا منصور ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی ذریعے نے سعودی
مئی
لوگ ایمن کو نہیں مجھے ٹرول کرتے ہیں، منال خان
?️ 9 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ منال خان نے شکوہ کیا ہے کہ سوشل
مارچ
ہم امریکہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کا جائزہ لے رہے ہیں: چین
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت نے کل ایک بیان جاری کیا
مئی