ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں، یہ کمپنیاں معدنیات، چینی اور گندم کی جس وقت چاہیں امپورٹ یا ایکسپورٹ کریں، عوام صرف ان کی غلام ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان ی حق پر اور ڈٹ کر کھڑا ہے، کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہیں۔

ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں، بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں 40 منٹ اور عمران خان سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے، ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جو بانی کے خلاف بول رہا ہے سب کا نام پتہ ہے، ان بیچاروں سے جو کہلوایا جا رہا ہے وہ کہتے ہیں یہ کدھر بھاگیں گے، یہ خوف سے بول رہے ہیں ان کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں، رات ڈھائی بجے 9 ڈگری درجہ حرارت تھا اور ہم پر تین مرتبہ پانی سے حملہ سے کیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات دو بجے جیل کے باہر کیا کر رہی تھیں، ہم اپنے حق کے لیے بیٹھے تھے، چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں۔ معدنیات، چینی اور گندم کی جس وقت چاہیں امپورٹ یا ایکسپورٹ کریں، عوام صرف ان کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں بند رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اینکر ٹی وی پر بیٹھ کر کہتا علیمہ خان کو پانچ سال سزا ہوگی، آئین اور قانون مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں اظہار رائے کر سکوں، آپ گولیاں چلائیں گے تو ہم شہید ہوں گے اور ہم اب ڈرنے والے نہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو خود پاکستان سے غداری کر رہے ہیں وہ ہم کو غدار کہتے یہ ہمارے لیے تمغہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت آسمانوں پر ہے۔

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم کیوں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے

امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر

?️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر

مغرب یوکرین کے بحران سے نکلنے کی تلاش میں

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:استنبول امن مذاکرات میں کیف کے چیف مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامیہ

شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی کئی مہینوں کی کوششیں

اسرائیلی فوج میں استعفوں کی لہر، قیدیوں کے امور کے سربراہ نیتصان آلون نے بھی استعفی دے دیا

?️ 3 نومبر 2025اسرائیلی فوج میں استعفوں کی لہر، قیدیوں کے امور کے سربراہ نیتصان

ہولوکاسٹ امارات کے اسکولوں میں داخل

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے