ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 67 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3711 نئے کیسز بھی سامنے آگئے کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہوگئی ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 209 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 86 ہزار 795 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 766 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 718 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 413 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 57 ہزار 635 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 605 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 877 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 347 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 39 ہزار 381 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 197 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 793 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 654 اموات اور 1 لاکھ 40 ہزار 750 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 783 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 913 ہے۔ اسلام آباد میں 831 اموات ہوچکیں۔ 87 ہزار 39 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 556 جب کہ فعال کیسز کی 901 ہے۔ صوبے میں 334 اموات ہوچکیں۔ 30 ہزار 321 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 187 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 40 ہے۔ آزاد کشمیر میں 664 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 483 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 316 جب کہ فعال کیسز 967 ہے۔ گلگت بلتستان میں 163 اموات ہوچکیں۔ 8 ہزار 186 مریض صحت یاب ہوئے۔

مشہور خبریں۔

مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری

?️ 5 اکتوبر 2025مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری مراکش میں

پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت

افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل

?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا

شہباز شریف کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔ نواز شریف

?️ 26 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ

صدر زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ شرجیل میمن

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا

حماس اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تفصیلات کا انکشاف

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ چند روز کے دوران جب حماس نے امریکہ کے

مرکاوا؛ اسرائیلی شکست کا نشان اور صیہونی فوج جنگ کی دلدل میں گرفتار

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کی مشہور جنگی مشین مرکاوا ٹینک، جو صیہونی فوج کا

بائیڈن کا حقیقی چہرہ

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر سرخ ماسک کے نشانات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے