?️
اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اس سے متاثر اور ہزاروں انتقال کر چکے ہیں کورونا وائرس سے متعلق سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے والے پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار 404 مریض سامنے آئے جبکہ مزید 31 افراد انتقال بھی کرگئے۔
ان نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 ہوگئی ہے جبکہ اموات 12 ہزار 307 تک پہنچ گئیں۔
تاہم ایک ہزار 387 مریض ایسے خوش نصیب تھے جنہوں نے اس وائرس کو شکست دی اور صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 87 ہوگئی جبکہ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 25 ہزار 635 رہ گئی۔
اس عالمی وبا کی بات کریں تو اس کا پاکستان میں پہلا کیس گزشتہ سال کے اوائل یعنی 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد مارچ کے مہینے سے ملک میں لاک ڈاؤن سمیت مختلف پابندیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔
ابتدائی طور پر یہ وائرس آہستہ آہستہ شدت اختیار کرنا شروع ہوا اور مئی اور جون میں یہ وائرس اپنی بلندیوں کو پہنچا اور اس وقت ملک میں صورتحال کافی تشویشناک حد تک دیکھنے میں آئی۔
جولائی میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنا شروع ہوئی اور اگست میں معمولات زندگی بحال ہونے لگیں جس کے بعد ستمبر ا میں تعلیمی ادارے بھی 6 ماہ کے بعد دوبارہ کھل گئے تھے۔
تاہم اکتوبر اور بعد ازاں نومبر میں یہ وائرس دوبارہ تیزی پکڑنے لگا اور حکومت ایک مرتبہ پھر نومبر کے آخر میں تعلیمی ادارے بند کرنے پر مجبور ہوئی جبکہ ساتھ ہی مختلف پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔
دسمبر 2020 میں وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی جس کا سلسلہ سال 2021 کے پہلے مہینے میں بھی دیکھنے کو ملا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جنوری میں اگرچہ کورونا کی صورتحال قدرِ بہتر رہی اور فروری کے آغاز سے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوگئیں تاہم اس کے باوجود اموات کی تعداد اب بھی درجنوں میں دیکھی جارہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سوڈان میں جنگ بندی جاری رکھنے کا بین الاقوامی مطالبہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی
اپریل
حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان
?️ 16 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
ستمبر
کیا ٹرمپ نے اردوغان کو مایوس کیا؟
?️ 12 ستمبر 2025تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ سے اردگان کی توقعات اور
ستمبر
کراچی: شجر کاری مہم کے دوران پودے ہی چوری ہو گئے
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے درخت لگائے
اپریل
35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق
اکتوبر
آئی ایم ایف کہتا ہے مزید پیسے دینے کو تیار ہیں لیکن ٹیکس ریفارمز کریں، وزیرخزانہ
?️ 22 فروری 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
فروری
اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ
ستمبر
قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج قاہرہ میں
دسمبر